طالبان رجیم کے زیرِ سایہ پنپتی دہشتگردی یورپ کیلئے سنگین خطرہ

طالبان رجیم کے زیرِ سایہ پنپتی دہشتگردی یورپ کیلئے سنگین خطرہ

یورپی یونین کو افغانستان سے پرتشدد انتہا پسندی، دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)طالبان رجیم کے زیرِ سایہ پنپتی دہشتگردی یورپ کیلئے سنگین خطرہ بن گئی، اس حوالے سے یورپی یونین کی خفیہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی شدت پسندی اور دہشتگردی اب صرف خطے تک محدود نہیں رہی بلکہ سکیورٹی خطرات یورپ تک پہنچ گئے ۔ یورپی یونین کی لیک شدہ 23صفحات کی اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق افغانستان سے ابھرتے سکیورٹی خطرات کے باعث یورپی یونین کو پرتشدد انتہا پسندی اور دہشتگردی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان پورے یورپ کیلئے سنگین ترین بیرونی خطرہ بن چکی ہے۔

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر پروپیگنڈا پھیلا رہے اور ٹیلیگرام و ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 12 سال تک کے کم عمر بچوں کی بھرتی اور برین واشنگ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ یورپی یونین کی لیک شدہ دستاویزات پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کرتی ہیں کہ منشیات اور دہشتگردوں کی سرپرست افغان رجیم ہی دنیا میں انتہا پسندی پھیلانے کی جڑ ہے ۔ افغان طالبان رجیم کے زیر قبضہ افغانستان شدت پسند نیٹ ورکس، ڈیجیٹل ریڈیکلائزیشن اور سرحد پار دہشتگرد خطرات کا مرکز بن چکا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں