پی سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست گزار ایف آئی اے میں پیش ہوں:عدالت

پی سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست گزار ایف آئی اے میں پیش ہوں:عدالت

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق شہری کی دائر درخواست میں درخواست گزار کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف آئی اے حکام سے کہاکہ قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہے وہ کریں،اگر ضرورت نہیں ہے تو پی سی ایل سے نام نکال دیں،درخواست گزار نے کہاکہ میں کیس سے ڈسچارج بھی ہوچکا ہوں،مجھے اسپین جانا ہے ،میرے پاس وہاں کی شہریت ہے ، جسٹس خادم سومرو نے ایف آئی اے حکام سے کہاکہ ان کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں، عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں