پاکستان تحریک انصاف میثا ق جمہوریت کی حما یت کرے ، اختیار ولی

پاکستان تحریک انصاف میثا ق جمہوریت کی حما یت کرے ، اختیار ولی

حکومت پر تنقید قابل قبول ، ملکی خودمختاری ، قومی مفادات پر سمجھوتا ممکن نہیں ملکی استحکام کیلئے فوج اور وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ، گفتگو

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ میثاق جمہوریت کی حمایت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حالیہ کامیابیاں اتحاد اور تعاون سے حاصل کی گئیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی مذاکرات کی تجویز کی حمایت کی اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ  جیل کی سیاست کے بجائے قومی مفاد پر توجہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید قابل قبول ہے لیکن پاکستان کی خودمختاری یا بنیادی قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا حکومت اور مسلح افواج نے مل کر ملک کو سفارتی اور تزویراتی کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ہے ، ملکی استحکام کیلئے فوج اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں