دانش سکول اتھارٹی قیام کا فیصلہ، فوری ایم ڈی تقرر کی ہدایت
سپیشل پروفیشنل پے سکیل ون میں تعیناتی، 20لاکھ تنخواہ، 25سال تجربہ لازمی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے دانش سکول اور یونیورسٹی کے انتظامی امور کے لیے دانش سکول اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا اور اتھارٹی کے سربراہ کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر کی اسامی منظور کی ہے ، یہ اسامی سپیشل پروفیشنل پے سکیل ون میں اور ماہانہ تنخواہ 20لاکھ روپے تک ہو گی ، حکومت نے فوری طور پر وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ عمر کی حد 65 سال ، ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ملکی یا غیر ملکی یونیورسٹی سے کم از کم ماسٹرز ڈگری لازمی ہے ۔ سرکاری یا نجی شعبے میں انتظامی امور کا کم از کم 25 سال، تعلیمی تنظیموں یا اداروں میں کم از کم دو سال سینئر مینجمنٹ کا تجربہ شامل ہے ۔ فنانس، پبلک یا بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، اکنامکس یا سوشل سائنسز میں ماسٹرز ڈگری ہولڈرز اور رہائشی سکول یا اس نوعیت کے ادارے میں انتظامی امور کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ بھرتی شفاف، مسابقتی اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments