یاسمین راشد، سرفراز چیمہ کی ضمانت درخواستوں پر دلائل طلب

یاسمین راشد، سرفراز چیمہ کی ضمانت درخواستوں پر دلائل طلب

جھوٹے مقدمات ،جلاؤ گھیراؤ سے تعلق نہیں،ضمانت قانونی حق ہے ،وکلا

لاہور (کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ سمیت دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں، جبکہ عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں،درخواست گزاروںکے وکلا نے مو قف اختیار کیا کہ ملزموں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، جلاؤ گھیراؤ سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وکلا کے مطابق جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں قید ہیں، ضمانت ان کا قانونی حق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...