اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کا مقدمات کی تفصیلات کا کیس نمٹا دیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے ایم این شیر افضل مروت کی ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں وفاقی پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی رپورٹ پر کیس نمٹا دیا۔
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے پاس شیر افضل کے خلاف نیا مقدمہ درج نہیں،پرانے 2023 کے دو 2024 کے 15 کیسز درج ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ایف آئی اے کے پاس نیا کیس یا انکوائری درج نہیں۔ این سی سی آئی اے حکام نے بتایاکہ شیر افضل کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ جو کام باقی نہیں کر سکے وہ این سی سی آئی اے نے کردیا تاکہ میں وکالت نہ کر سکوں۔ جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ وکالت سے آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments