چار پولیس افسروں کو اقوام متحدہ امن مشن امتحان شرکت کی اجازت
وزیرِ اعظم نے سلیکشن اسسٹنس اسیسمنٹ ٹیم امتحان کیلئے این او سی کی منظوری دی افسروں میں گریڈ 20کے حسن اسد، ہارون جویہ، یوسف ملک اور عمران شاہد شامل
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزیراعظم نے پاکستان پولیس سروس گریڈ 20 کے چار افسران کی اقوام متحدہ امن مشن میں تقرری کے لیے سلیکشن اسسٹنس اینڈ اسیسمنٹ ٹیم کے امتحان میں شرکت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سمری پر چار افسران کو این او سی کی منظوری دینے کی سفارش کی تھی۔ مذکورہ افسران سول سرونٹس (سروس اِن انٹرنیشنل آرگنائزیشنز) رولز 2016 کے رول 3 کے تحت اقوام متحدہ کے مشن کے لیے سلیکشن اسسٹنس اینڈ اسیسمنٹ ٹیم امتحان میں شرکت کریں گے ۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 20 کے افسر حسن اسد علوی اس وقت حکومت بلوچستان میں تعینات ہیں، گریڈ 20 کے محمد ہارون جویہ آئی سی ٹی پولیس، محمد یوسف ملک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور عمران شاہد نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments