پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی کی رہنماء سیمابیہ طاہر کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔
درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ضمانت کنفرم کرتے ہوئے سیمابیہ طاہر کو این سی سی آئی اے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ ٹرائل کورٹ نے سیمابیہ طاہر کی عدم پیشی پر ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments