ایچ ای سی کی مساوی سند داخلے کا مطلق حق نہیں:آئینی عدالت

 ایچ ای سی کی مساوی سند داخلے کا مطلق حق نہیں:آئینی عدالت

جامعات داخلہ پالیسی، اہلیت کا معیار، تعلیمی شرائط مقرر کرنے کی مکمل مجاز ہیں مطلوبہ کریڈٹ آورز نہ ہونے پر داخلہ نہ دینے کا اقدام درست قرار، اپیل خارج

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کسی ڈگری کو مساوی قرار دیئے جانے کی سند کسی امیدوار کو مخصوص تعلیمی پروگرام میں داخلے کا مطلق یا غیر مشروط حق نہیں دیتی، یونیورسٹی اپنے پروگرام کیلئے الگ اور معقول تعلیمی اہلیت مقرر کرنے کی مجاز ہے ۔ جامعات کو اپنے مختلف پروگراموں کے لئے داخلہ قواعد، اہلیت کے معیار اور تعلیمی شرائط وضع کرنے کی قانونی خودمختاری حاصل ہے۔ مقدمے میں درخواست گزار نے  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی، جس میں 20 کورسز اور 60 کریڈٹ آورز تھے ، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے ایم بی اے پروگرام میں 25 کورسز اور 75 کریڈٹ آورز مقرر تھے ۔ پنجاب یونیورسٹی نے اسی بنیاد پر درخواست گزار کو ایم فل پروگرام میں داخلہ دینے سے انکار کیا تھا۔ وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی اور اپیل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...