کشمیر بھارت کا حصہ نہیں امریکی سفیر کا بیان مسترد،قانون ساز اسمبلی میں قرارداد منظور
مظفرآباد(دنیا نیوز) قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں امریکی سفیر کی طرف سے کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بیان کی مذمت کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ ایک متنازعہ ریاست ہے ، ریاست کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا باقی ہے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسے مسترد کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments