سپریم کورٹ:عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حکم پر نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ

سپریم کورٹ:عمران خان  کی ہسپتال منتقلی کے حکم پر  نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں حکومتی نظرثانی درخواست کونمبر الاٹ کر دیا گیا، نظرثانی درخواست کو 2033/2026 نمبر الاٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔ نئی نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے دائر کی گئی تھی جس میں مو قف اختیارکیاگیاہے کہ ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے میں سقم ہے ،عدالتی فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا،مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا،درخواست منظور کرکے نظر ثانی کی اجازت دی جائے ۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ 18 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...