بلاول ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیرِ صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔
جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور پنجاب کے تنظیمی عہدیداراوں نے شرکت کی،اجلاس میں صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ اور شہزاد سعید چیمہ شریک ہوئے ،اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments