سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت
کراچی(آئی این پی ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل تیل حاصل ہوا ہے ، دریافت کے دوران کنویں سے 3 ہزار 20 پی ایس آئی پریشر پر گیس کا بہائو ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments