سموگ:بڑے ہسپتالوں میں 18ہزار مریض رپورٹ

سموگ:بڑے ہسپتالوں میں 18ہزار مریض رپورٹ

بخار، کھانسی، نزلہ اور گلے و جسم میں درد کی شکایات بڑھ گئیں فلو، کورونا یا سانس کی علامات پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) لاہور میں سموگ کی شدت بڑھنے سے شہریوں کی صحت متاثر ہونے لگی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 18 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ میو ہسپتال میں فلو، انفلوئنزا اور کورونا جیسی علامات کے ساتھ  6 ہزار، جناح ہسپتال میں 5 ہزار 500 جبکہ سروسز ہسپتال میں 5 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ۔ جنرل، گنگارام اور چلڈرن ہسپتال میں بھی سیکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ۔بخار، کھانسی، نزلہ، گلے اور جسم میں درد کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق سموگ کے باریک زہریلے ذرات نظام تنفس کو متاثر کرتے اور سانس کی نالیوں میں سوزش و جلن پیدا کر سکتے ہیں۔ بچے ، بزرگ اور دمہ، سی او پی ڈی یا دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ماہرین نے فلو، کورونا یا سانس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...