صوابی میں دوران گشت پولیس وین پر فائرنگ انچارج پولیس چوکی سمیت دو اہلکار شہید
صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ صوابی کی حدود میں دوران گشت پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انچارج پولیس چوکی سمیت دو اہلکار شہید اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات انچارج پولیس چوکی منصوری پی اے ایس آئی ولید خان، کانسٹیبل ذوالفقار اور شاہد موضع گوہاٹی محلہ انڈیا چم میں گشت پر جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔نتیجے میں انچارج پولیس چوکی منصوری پی ایس آئی ولید خان ، کانسٹیبل ذوالفقار خان موقع پر شہید جبکہ کانسٹیبل شاہد خان شدید زخمی ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments