باپ کو قتل کرنے والا انسان ہی نہیں:سپریم کورٹ

باپ کو قتل کرنے والا انسان ہی نہیں:سپریم کورٹ

اس خاندان نے بہنوں، بیٹی کو مار دیا، کیا اس کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا؟ جسٹس ہاشم کاکڑ

 اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے باپ کے قتل کے مقدمے میں ملزم عبدالباسط کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران مدعی کو وکیل کرنے کیلئے مہلت دے دی۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ اپنی دو بہنوں کے قتل میں ملوث ہے ۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ بہنوں کو دوسرے بھائی نے قتل کیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا بہنوں کو کیوں مارا تھا؟ مدعی نے کہا غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ کیا ایسے بھی بیٹے ہوتے ہیں جو باپ قتل کر دیں؟ کیا اس خاندان نے مارنے کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا؟ باپ مار دیا، بہنوں، بیٹی کو مار دیا۔ باپ قتل کرنے والا انسان ہی نہیں۔ ادھر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ سزا کے بعد معاملہ غیر مؤثر ہو چکا ہے ۔ علاوہ ازیں تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کے بجائے سیشن کورٹ منتقل کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلانے کا سابقہ فیصلہ بحال کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...