بری امام ہاؤس قبضہ کی جگہ، سرکاری ریکارڈ میں نہیں:سی ڈی اے
اس زمین کا دربار سے تعلق نہیں، دونوں الگ مقامات، حکم امتناع ختم کیا جائے
اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ میں زیر سماعت کیس میں سی ڈی اے نے بری امام ہاؤس کو قبضے کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نام سے کوئی عمارت سرکاری ریکارڈ پر موجود نہیں، بری امام دربار کی جگہ الگ خسروں میں سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہے ، سی ڈی اے نے عدالت سے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کی اور بری امام ہاؤس سے متعلق مقدمے میں حکم امتناع ختم کرانے کیلئے متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں کہا کہ نور پور شاہاں کی زمین ماضی میں ایکوائر کی جا چکی اور مالکان کو ادائیگیاں بھی کی جا چکی ہیں۔ بری امام ہاؤس کا حضرت بری امام دربار کی جگہ سے کوئی تعلق نہیں، محل وقوع اور محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق بری امام ہاؤس اور بری امام دربار دو الگ مقامات ہیں، درخواست گزار کے پاس بری امام ہاؤس کی جگہ پر قبضے یا اسے استعمال کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے کا جواب لیے بغیر حکم امتناع جاری کیا جبکہ اتھارٹی کو درخواست گزار کی قانونی حیثیت اور درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض ہے ، کیس رواں ہفتے جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments