پاکستان ہا ئی کمیشن اوٹاوامیں عائشہ کمال کی خطاطی کی نمائش

 پاکستان ہا ئی کمیشن اوٹاوامیں عائشہ کمال کی خطاطی کی نمائش

کینیڈا میں پاکستان کے ہا ئی کمشنر محمد سلیم ، سفرااور پاکستانی کمیونٹی کی شر کت

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ )کینیڈا میں یوم اقبال پر پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں’’ گلوبل سینٹر فار پلورلزم ‘‘میں عائشہ کمال کی خطاطی کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا انعقادکیا گیا جس کا افتتاح کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو متعارف کرانے اور فروغ دینے میں عائشہ کمال کی فنی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں کینیڈین پارلیمنٹ کے معزز اراکین، مختلف ممالک کے سفیروں/ہائی کمشنروں ، سفارتی عملے ، کینیڈا میں فنونِ لطیفہ کے شائقین اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ یہ نمائش گزشتہ روز 11 نومبر کو اختتام پذیر ہو گئی ۔ نمائش ہائی کمیشن کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد فنی روابط کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین قریبی تعلقات استوار کرنا ہے ۔ عائشہ کمال نے ایک ماہر فنکارہ کی حیثیت سے اپنی منفرد خطاطی اور فنِ تحریر کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔ ٹورنٹو اور مونٹریال میں پاکستان کے قونصل جنرلز نے بھی اس نمائش میں تعاون کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...