کسانوں کو گندم کی مقررہ قیمت کی فراہمی یقینی بنائینگے ، رانا تنویر
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کی ہے اور کسانوں کو مقررہ قیمت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ کسانوں پر زور دیا کہ وہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کے تجزیے کی بنیاد پر کھادوں کا استعمال پیداوار میں اضافے کا مؤثر ذریعہ ہے ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ معیاری بیج، متوازن کھاد اور جدید زرعی طریقے گندم کی بہتر پیداوار کے لیے ضروری ہیں۔ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کسانوں کی آمدن اور ملکی غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے ۔ کسان زرعی ماہرین کی سفارشات کے مطابق کھادوں کا بروقت استعمال کریں جبکہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت اور کسانوں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments