28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علاقائی بحری افواج میں تعاون ناگزیر ،نیول چیف

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، وفد میں ارکان پارلیمنٹ، سیاستدان ، سرکاری ، مسلح افواج کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے ۔ شرکا کو موجودہ بحری سکیورٹی چیلنجز اوردیگر بحری امور سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر شرکا کی چیف آف دی نیول سٹاف کے ساتھ خصوصی نشست بھی ہوئی جس میں خطے کی بحری سکیورٹی صورتحال اور بدلتے ہوئے بحری چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے کہا خلیجِ عمان میں بدلتے ہوئے بحری سکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے علاقائی بحری افواج کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بحری تحفظ، علاقائی استحکام اور مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کیلئے باہمی روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...