مظفرآباد :تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری

 مظفرآباد :تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں معمولات زندگی جاری ، شہر کے تعلیمی ادارے ، سکولز، کالجز، سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔

جبکہ روزمرہ سرگرمیوں میں تیزی کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو بھی بڑھ گیا ، شہریوں کے مطابق نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کے باعث بالخصوص دفتری اوقات میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کاروباری، تعلیمی اور دفتری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں ،شہریوں نے کہا کہ ٹریفک کی بہتر روانی برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، تاہم عوام کو بھی ٹریفک قوانین کی پابندی اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چا ہئے تاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...