بنگلہ دیش کا بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ

بنگلہ دیش کا بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دے سکتیں ، بنگلہ دیشی وزیر مملکت خارجہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے معاملے پر بھارت کے سامنے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بنگلہ دیش کو واپس کیا جائے تاکہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کیاجا سکے ۔بنگلہ دیشی جریدے ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو بھارت سے قانونی طریقہ کار کے تحت واپس لانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش سیاحت یا خاندانی دورے کے لیے نہیں بلکہ انصاف کا سامنا کرنے اور سنائی گئی سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے واپس لانا مقصود ہے ، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور اسی قانونی طریقہ کار کے تحت شیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، تاہم اس سے بنگلہ دیش کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ حکومت شیخ حسینہ کی حوالگی کے معاملے پر اپنے قانونی اور سفارتی موقف پر قائم ہے اور ان کی واپسی کے لیے متعلقہ قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...