سندھ :آبادگاروں کو 17 ارب کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
20 نومبر کو بلاول افتتاح کرینگے ،وزیر زراعت کا تقریب سے متعلق اجلاس سیکرٹری زراعت کی بریفنگ، ہاری کارڈ سے 5.5 لاکھ آبادگار مستفید ہونگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا ربیع سیزن کے لیے سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت 17 ارب روپے کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جس کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 نومبر کو آبادگاروں میں سبسڈی کی فراہمی کا افتتاح کریں گے ۔ اس سلسلے میں میں وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادگاروں کی رجسٹریشن اور سبسڈی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے آبادگاروں کی رجسٹریشن اور تقریب کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پروگرام کے تحت آبادگاروں کو سبسڈی کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ رواں ربیع سیزن میں بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے ساڑھے پانچ لاکھ آبادگار مستفید ہوں گے جبکہ سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادگاروں کے لیے 17 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments