آج کا پکوان: قیمہ کڑاہی

تحریر : انعم شیخ (شیف)


اجزاء:ہاتھ سے کٹا ہوا گائے کا قیمہ آدھا کلو، پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ، کٹی ہوئی پیازایک عدد، کٹے ہوئے ٹماٹر چار عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، بھنا اور کٹا ہوا سفید زیرہ دو چائے کے چمچ، کٹا ہوا دھنیا دو چائے کے چمچ، کٹی ہوئی ہری مرچیں دو کھانے کے چمچ، کٹا ہوا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ، کٹی ہوئی ہری پیاز دو کھانے کے چمچ، پودینہ چند پتے، پسا ہو ا گرم مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ، پانی ایک پیالی، نمک ایک چائے کا چمچ، تیل آدھی پیالی، کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ادرک سجانے کیلئے۔

ترکیب:کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کرلیں۔ اس میں لہسن ادرک، ٹماٹر، لال مرچ اور نمک ملا کر پکائیں، پھر قیمہ ڈالیں اور ڈھکن دے کر پندرہ منٹ تک پکائیں، قیمے کو تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔ اس میں دھنیا، سفید زیرہ اور پانی ملا کر قیمہ گلنے تک پکائیں، پھر ہری مرچیں، ہرا دھنیا، ہری پیاز، پودینہ اور گرم مصالحہ ملا کر ڈش میں نکال لیں۔ اسے ادرک اور ہرے دھنیے سے سجا دیں۔ 

افغانی مسلم پلاؤ

اجزاء : چکن ایک کلو، چاول تین پیالی، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، فرائی پیاز ایک پیالی، ٹماٹر پانچ عدد، سرکہ دو کھانے کے چمچ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، آلو دو عدد درمیانے، تیز پات ایک پتہ، ہری مرچیں 11 عدد، تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:چکن کے بڑے ٹکڑے کر کے صاف دھولیں، پھر انہیں نمک، سرکہ اور چار سے چھ پسی ہوئی ہری مرچیں لگا کر رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد انہیں تیل میں ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں، بڑے پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ تیل میں تیز پات ڈال کر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔ پھراس میں پیاز اور ٹماٹر کو بلینڈ کرکے ڈالیں اور ساتھ ہی نمک، لال مرچ اور سفید مرچ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔ آخر میں فرائی کرکے رکھی ہوئی چکن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ چاولوں کو نمک اور ہری مرچیں ڈال کر ایک کنی ابال لیں اور ان کے درمیان میں چکن کا مصالحہ رکھ دیں، کناروںپر چکن اور فرائی کیے ہوئے آلوؤں کے ٹکڑے رکھ کر اوپر سے اچار ڈال دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر10  سے 12 کیلئے دم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکالتے ہوئے اچھی طرح ملا کر نکالیں اور پیش کریں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

جلد کوتروتازہ رکھئے

قانون قدرت ہے کہ ہر جاندار بچپن سے جوانی اور پھر بڑھاپے کی جانب بتدریج گامزن رہتا ہے۔ جلد بھی بالکل انہی مراحل سے گزرتی ہے۔ یہ جسم کے دوسرے حصوں کی نسبت کچھ زیادہ ہی متاثر ہوتی ہے۔

کن اوقات میں وزن چیک نہیں کرنا چاہئے

بڑھتا ہوا وزن ہر کسی کیلئے پریشانی کا باعث ہوتاہے۔آج کی مصروف اور ہنگامہ خیز زندگی میں کھانے پینے اور رہنے سہنے کے خراب معمولات کی وجہ سے خواتین میںموٹاپا ایک عام مسئلہ بننے لگا ہے۔ہم سب کسی نہ کسی وقت اپنا وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں لیکن جب وزن چیک کرنے کا وقت آتا ہے تو ہمیں بعض اوقات مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کیا آپ جانتی ہیں کہ جس وقت ہم اپنا وزن چیک کرتے ہیں تو اس سے ہمارے وزن پر فرق پڑتا ہے؟ اور اگر ایسے وقت پر وزن کریں گے جو موزوں نہ ہوں تو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بال کیوں گرتے ہیں؟

یوں تو بال ہر انسان کے لیے اس کے جسم کا انتہائی اہم حصہ ہیں،مگر خواتین کی نسوانیت صرف بالوں سے ہی قائم ہوتی ہے۔خواتین کے لیے بالوں میں کمی اتنی حیران کن نہیں ہوتی جتنی جوان لڑکیوں کے لیے۔ آج کا اہم مسئلہ آلودگی اور ذہنی تنائو انہیں بالوں سے محروم کر دیتا ہے۔ایک انسان کے سر پر عموماً ایک لاکھ بیس ہزار بال ہوتے ہیں اور تقریباً پچا س سے سو بال روزانہ جھڑ جاتے ہیں۔کیا آپ جانتی ہیں کہ ہر سن کے بعد عورتوں کے بال گرنے کی شرح میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے اور ایک خاص عمر کے بعد بال کچھ اس طرح گرنا شروع ہو جاتے ہیں کہ گھنا پن یکدم ختم ہو جاتا ہے۔ عورتوں میں بال گرنے کے تین اسبا ب ہیں عمر رسیدگی،جینز اور ہارمونز۔

ایم ڈی تاثیر ہر ادبی صنف میں کامیاب

تعارف: 28 فروری 1902ء کو امرتسر (ہندوستان ) میں پیدا ہوئے۔ایم اے 1926ء میں ایف سی کالج سے کیا۔ اسی سال اسلامیہ کالج میں انگریزی کے لیکچرر مقرر ہوئے اور کچھ عرصہ بعد مستعفی ہو کر محکمہ اطلاعات سے وابستہ ہو گئے۔ محمد دین تاثیر حضرت علامہ اقبالؒ کے دوست تھے۔ تاثیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انگریزی ادب میں انگلینڈ سے پی ایچ ڈی کرنے والے وہ برصغیر کے پہلے آدمی تھے۔ 1935ء کے آخر میںمحمد دین تاثیر ایم اے او کالج امرتسر کے پرنسپل اور 1941ء میں سری نگر کے پرتاپ کالج کے پرنسپل مقررہوئے۔

سوء ادب : ہمارے جانور بھینس

شفیق الرحمان لکھتے ہیں کہ بھینس کو دُور سے آتے دیکھیں تو یہ پتا نہیں چلتا کہ وہ آرہی ہے یا جا رہی ہے، حالانکہ دُو ر سے تو یہ بھی پتا نہیں چلتا کہ وہ جو آرہی ہے ،بھینس ہے یا کوئی اور چیز۔

سہ ماہی سائبان

یہ کتابی سلسلہ جس کا یہ سال نامہ ہے جید شاعر اور ادیب حُسین مجروع جس کے مُدیر اعلیٰ ہیں لاہور سے شائع ہوتا ہے۔ یہ یقینی طور پر ادب اور جمالیات کا آئینہ ہے اور جس میں ادبی مضامین نظم و نثر کے ساتھ ساتھ فنونِ لطیفہ کے حوالے سے بھی تحریریں شائع ہوتی ہیں۔