خارجی ذہن اور داخلی ذہن کی تصریحات!
اسپیشل فیچر
بعض اوقات آپ کے شعوری ذہن کو اس لیے خارجی ذہن کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا سامنا انسانی ذات کے گردوپیش میں موجود بیرونی اشیاء، حالات و واقعات سے ہوتا ہے۔ یہ فعال (فاعل)، ذہن، انسانی ذات سے باہر بیرونی دنیا میں موجود اشیاء، حالات وواقعات کی پہچان، شناخت اور ان کی مقصدیت اور افادیت کے متعلق علم مہیا کرتا ہے اور اس کے مشاہدہ کا انحصار اور ذریعہ انسان میں موجود پانچ حسیّات ہیں۔ آپ کی ذات کے گردوپیش پر مبنی ماحول کے ساتھ آپ کے رابطے کے ضمن میں یہ خارجی ذہن، آپ کا راہنما اور ہدایتکار ہے۔ آپ اپنی پانچ حسیّات کے ذریعے اپنے ماحول اور گردوپیش کے متعلق معلومات اور علم حاصل کرتے ہیں۔ آپ کا خارجی ذہن، مشاہدے، تجربے اور علم و تعلیم کے ذریعے یہ تمام معلومات حاصل کرتا ہے جیساکہ گزشتہ صفحات میں بھی ذکر کیا جا چکا ہے۔ خارجی ذہن کا سب سے اہم اور عظیم کام استدلال اور توجیہہ ہے۔فرض کریں کہ آپ ان ہزاروں سیاحوں مین سے ایک سیاح ہیں جو ہر سال لاس اینجلس (Los Angeles) آتے ہیں۔ آپ اس شہر میں موجود سرسبز پارک، خوبصورت باغوں، شاندار عمارتوں اور دلکش گھروں کے مشاہدے کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ لاس اینجلس ایک خوبصورت شہر ہے۔ یہ تمام عمل، خارجی ذہن کی کارکردگی کا عکاس ہے۔آپ کے تحت الشعوری ذہن کو اکثر داخلی ذہن کہا جاتا ہے۔ آپ کا یہ داخلی ذہن آپ کی پانچ حسیات سے الگ ہو کر آپ کے گردوپیش اور ماحول کا مشاہدہ کرتا ہے۔ آپ کا یہداخلی ذہن، اپنے ادراک، اپنی بصیرت کے ذریعے، ماحولی، گردوپیش، واقعات و حالات کا تجزیہ و مشاہدہ کرتا ہے۔ یہ آپ کے جذبات کی بنیاد اور آپ کی یادوں کی آماجگاہ ہے۔ آپ کے داخلی ذہن کی کارکردگی اس وقت عروج پر ہوتی ہے جب آپ کی فاعلی حس غیرفعال ہوتی ہے۔ مختصر الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ غیرداخلی ذہن، حسِ، ایک ایسی تخلیقی قوت ہے جو اس وقت خودبخود بیدار ہو جاتی ہے جب خارجی ذہن، غیرفعال، خوابیدہ اور غنودگی کے عالم میں ہوتا ہے۔آپ کا داخلی ذہن اپنے ماحول اور گردوپیش کا مشاہدہ اور نظارہ، نظر / نگاہ کے قدرتی اعضاء کے بغیر کرتا ہے۔ آپ کا یہ داخلی ذہن کسی قسم کی حِس کی غیرموجودگی میں اپنے ماحول اور گردوپیش کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہے۔ مزیدبرآں، آپ کا یہ داخلی ذہن تخلیاتی صلاحیت و قوت کے ذریعے آپ کے بدن کو ہزاروں میل دور لے جا سکتا ہے اور وہاں سے زیادہ سے زیادہ حقائق پر مبنی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ آپ اپنے داخلی ذہن کے ذریعے دوسروں کے خیالات و احساسات سے باخبر ہو سکتے ہیں، ایک بند لفافے کے مندرجات پڑھ سکتے ہیں اور بند سیف (Safe) میں رکھی ہوئی اشیاء دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کاداخلی اپنی تخیلاتی صلاحیت و قوت کے ذریعے رابطے / روابط کے ظاہری ذرائع کے بغیربھی دوسرے لوگوں کے خیالات و احساسات سے آگاہ ہو سکتا ہے۔ہمارے لیے یہ امر بہت ہی اہم ہے کہ ہم دعا مانگنے کے صحیح طریقے سے باخبرہونے کیلئے خارجی اور داخلی اذہان کے باہمی تعامل کے متعلق فہم و ادراک رکھتے ہیں۔(ڈاکٹر جوزف مرفی کی کتاب ’’انسانی ذہن کی پوشیدہ طاقت‘‘ سے ماخوذ)٭…٭…٭