بڑھاپےسےبچاوکی طبی تراکیب
اسپیشل فیچر
سدا جوان،خوبصورت اور توانا رہنے کی خواہش ہر انسان میں جبلی طور پر پائی جاتی ہے۔ہر دور کا انسان دستیاب سہولیات کے مطابق شباب،عمر اورصحت میں اضافے کی تدابیر کر تا رہا ہے۔اس وقت بھی دنیا بھر میں جوانی،خوبصورتی،تن درستی اورتوانائی قائم رکھنے والی ادویات اور ذرائع پر لاکھوں کروڑوں خرچ کئے جا رہے ہیںطبی سائنس کی روز افزوں ترقی کی بدولت انسان نے اس سلسلے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل بھی کی ہے لیکن قانونِ فطرت کے سامنے انسان اور اْس کی تمام تدابیر مکمل طور پر ابھی کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار نہ ہو سکی ہیں۔ انسانی زندگی بچپن،لڑکپن،جوانی اور بڑھاپے کے مجموعے کا نام ہے۔انسانی صحت مندی اور تن درستی کا دار و مدار عمدہ غذا،بہتر ماحول اور آسو دہ و خوشحال زندگی پر ہو تا ہے۔ناقص غذا،خراب ماحول اورنا خوشگوار حالاتِ زندگی انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کر کے اْسے قبل از وقت بڑھاپے کی راہ پر ڈال دیتے ہیں۔ڈھلتی عمر کے اثراتِ بد محفوظ رہنے کا سب سے بڑا ذریعہ ورزش کسرتِ بدن ہے۔نیچرو پیتھی کی رو سے رسائن ہی ایسی نباتات ہیں جو بوڑھاپے کو روکنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔رسائن ایسی مفرد نباتات ہیں جن میں حکیمِ کائنات نے بڑھاپے کو زائل کرنے،بالوں کی سفیدی دور کرنے اور قبل از وقت بوڑھاپے کے حملے سے بچانے کی مکمل صلاحیتیں رکھی ہیں۔ان نباتات میں آملہ، ہرڈ، بھنگرہ،برہمی،برگد اور بھیڑہ وغیرہ شامل ہیں۔ خوبصورتی نام ہے خون کا،جوانی نام ہے جوش اور ولولے کا اور زندگی نام ہے اْمنگ و ترنگ کا یوں جب تک ہمارے جذبوں میں جوش اور اْمنگوں میں ولولے باقی رہتے ہیں ہم زندگی کو بھر پور انداز میں گزارتے ہیں۔ایسے افراد جن کی زندگی کا کوئی واضح مقصد نہ ہو وہ بھی جلد بڑھاپے کا شکار ہو جایا کرتے ہیں۔قبل از وقت بڑھاپے سے بچائو کیلئے متوازن خوراک ا ور ورزش بہترین ہتھیار ہیں۔پھل اور دودھ کی مناسب مقدار روزانہ استعمال کریں۔فکر و غم جذباتیت اور حساسیت سے مکمل طور پر چھٹکا را حا صل کریں۔ماہرین کے مطابق فکر و غم جذباتی سوچ اور غصیلے جذبات جوانی، صحت اور زندگی میں کمی پیدا کرنے وا لے سب سے بڑے اسباب ہیں۔طبی لحاظ سے مانع بوڑھاپا چند مفرداتی اور مرکباتی ادویات درج ذیل ہیں:۔آملہ 50گرام، ہرڈ 50گرام، بھیڑے50گرام تینو اجزاء کو باریک سفوف بنا کر ایک چمچ رات کو پا نی میں بھگو کر صبح نہار منہ پیئں۔6ماہ متواتر استعمال سے چہرے کی جھریاں اور نقاہت زائل ہو جاتی ہے اور شباب و جوانی لوٹ آتے ہیں۔بھنگرے کا پودا جڑوں سمیت سائے میں خشک کر کے اس میں ہموزن سیاہ تل اور کوزہ مصری شامل کر کے مسلسل 3ماہ کھا ئیں۔شباب اور قوت لوٹ آتے ہیں قویٰ و ارواح شاندار کار کردگی کا مْظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔قوتِ مدافعت بھی نا قابل یقین حد تک مضبوط ہو جاتی ہے۔تازہ آملے کا رس نکال کر گائے کے مکھن میں برابر وزن ملا کر صبح نہار منہ کھا نا،آملے کا بالوں میں لگانا اورآملے کا مربہ و اچار بھی لا جواب فوائد کے حامل ہیں۔آملے کے بارے میں مشہور کہاوت بھی ہے کہ آملے کا کھایا اور بزرگ کا فرمایا ہمیشہ بعد میں اثر دکھا تے ہیں۔بالوں کی سیاہی اور شباب قائم رکھنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔خشک آملے کا سفوف پانی میں بھگو کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔عقل،عْمر اورشباب میں اضافے کے لئے برہمی بھی ایک مشہور پر تاثیر نبات ہے۔برہمی کے پتوں کا تازہ رس نکال کر دیسی گھی ملا کر روزانہ پیا جائے توعقل،حافظے اور جوانی کو قائم رکھتی ہے۔ہندو سادھو اور جو گی برہمی گھرہت کے استعمال سے 100سال تک زندہ رہتے تھے۔کہا جاتا ہے کہ طاقت کا سب سے بڑا ماخذ ماں کا دودھ ہو تا ہے۔ماں کے دودھ کے بعد برگد غذائیت کے لحاظ سے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل پو دا ہے۔برگد کے دودھ،پھل،ریشے اورپتو ں کا استعمال کرنے والا شخص طویل عْمر،بھر پور جوانی اورپائیدار صحت کا مالک ہو تا ہے۔جوارشِ جالینوس کو بھی طول العمری،اضافہ شباب اورحفاظتِ صحت میں دوام حاصل ہے۔جدید تحقیق کے مطابق اگر جواشِ جالینوس ،معجونِ جالینوس لولوی اور معجون ِ خبث الحدید کو برابر مقدار میں متواتر 6ماہ استعمال کیا جائے توشباب تا دیر قائم رہتا ہے۔غذا ئوں میں وٹامن Eاور Aوالی سبزیاں اور پھل،دودھ اور غیر حاصل شدہ چکنائیاں،مغزیات اور روغنیات وغیرہ بڑھاپے کے اثرات بد سے حفاظت کرنے میں ہماری خاطر خواہ مدد کرتے ہیں۔ ایک سب سے اہم بات وہ یہ کہ ورزش اور یو گا بہترین ہتھیار ہیں جن کا استعمال کر کے ہم ڈھلتی عمر کے اثرات اور بلا جواز بیماریوں کے حملوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ hk.niaz@yahoo.com٭…٭…٭