کیا آپ بھی بالوںکو آئرن سٹریٹنرسے سیدھا کرتی ہیں؟
اسپیشل فیچر
خواتین میں یہ عادت عام پائی جاتی ہے کہ اگر ان کے بال سیدھے ہوں تو انہیں رول کرنے میں لگی رہتی ہیں اور اگر ان کے بال گھنگھریالے ہوں تو انہیں سیدھا کرنے کے جھنجٹ میں خود کو ہلکان کرتی رہتی ہیں اوریہ سب کرنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتی رہتی ہیں ۔گھنگھریالے بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے عموماََ ری بائونڈنگ،بلو ڈرائی یا پھر آئرن سٹریٹنر کا استعمال عام ہے۔ان تینوں طریقوں میں ری بائونڈنگ قدرے مہنگا ثابت ہوتا ہے جبکہ بلوڈرائی ہر کوئی گھر پر آسانی سے کر نہیں پاتا۔لہٰذا خواتین کیلئے گھر پر آئرن سے بالوں کوعارضی طور پر سیدھا کرنا قدرے آسان اور سہل ہے۔لیکن گرم آئرن کو بالوں پر استعمال کرتے ہوئے چند باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ورنہ اس کے زیادہ استعمال سے بال بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔بالوں پر ہیٹ پروٹیکشن سپرے کرنا نہ بھولیںگرم آئرن کے استعمال سے بال سیدھے تو ہو جاتے ہیں لیکن ان کی چمک ماند پڑ جاتی ہے اور رُوکھے پھیکے سے نظر آنے لگتے ہیں۔ اگر آپ بالوں پر گرم آئرن استعمال کرنے سے پہلے گرمی سے بچائو کیلئے سپرے کر لیں گی تو اس سے بال جلنے سے بچ جائیں گے۔اور ان کی چمک بھی برقرار رہے گی۔یہ سپرے بازار میں باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔کم درجہ حرارت پر بال سیدھے کرنا عقل مندی نہیںجب بالوں کو گرم آئرن سے سیدھا کرنے کی بات کی جاتی ہے تو یہ ضرور خیال آتا ہے کہ ہم آئرن کا درجہ حرارت ہی کم کر لیتے ہیں تا کہ کم درجہ حرارت پر بال سیدھے بھی ہو جائیں اور جلنے سے بھی محفوظ رہیں۔لیکن ایسا کرنا بھی آپ کے بالوں کیلئے درست نہیں کیونکہ جب آپ کم درجہ حرارت پر آئر ن کوسیٹ کریں گی تو بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے بار بار آئرن کو ایک ہی جگہ پر پھیرنا پڑے گا جبکہ اگر آپ زیادہ گرم آئرن استعمال کریں گی تو ایک آدھ دفعہ آئرن پھیرنے سے ہی بال سیدھے ہو جائیں گے۔آئرن کو بالوں پر اوپر کی بجائے نیچے کی جانب چلائیںزیادہ تر خواتین آئرن کو بالوں پر اوپر سے نیچے کی جانب پھیرتی ہیں جس سے بال بالکل ہی دبے ہوئے اور پتلے سے نظر آنے لگتے ہیں ۔اس سے بچنے کے لئے آپ اگر آئرن کو نیچے سے اوپر کی جانب یعنی سروں سے جڑوں کی جانب پھیریں گی تو بال والیم میں زیادہ اور جاندار نظر آئیں گے۔آئرن سے پہلے بالوں میں برش ضرور کریںجیسے ہی آپ بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے حصوں میں تقسیم کریں تو بالوں کو برش ضرور کریں اس سے بال جلدی سیدھے ہو جائیں گے اورآپ ایک ہی حصے پربار بارآئرن پھیرنے کی کوفت سے بھی بچ جائیں گی۔آئرن کے بعد بالوں کو ٹھنڈا ہونے دیںجب بالوں کو گرم آئرن سے سیدھا کیا جاتا ہے تو عموماََ خواتین فوراََ بالوں کو پونی ٹیل یا کلپ سے باندھ لیتی ہیں تا کہ بال بکھریں نہیں۔ایسا کرنا بالوں کیلئے مفید نہیں ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کو ٹھنڈی ہوا سے ٹھنڈا کریں تاکہ بالوں کو زیادہ آسانی سے سیٹ کیا جاسکے۔آئرن کی صفائی کا ضرور خیال رکھیں بالوں پر ہیٹ سے بچائو کی سپرے وغیرہ لگانے کے بعد جب آئرن کو بالوں پر استعمال کیا جاتا ہے تووہ آئرن کی سطح پر جم جاتی ہے ۔اس سے آئرن کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔اور بال اچھی طرح سیدھے نہیں ہوتے اس کے لئے ضروری ہے کہ آئرن کو بھی ہر استعمال کے بعد اچھی طرح صاف کر کے رکھا جائے۔٭٭٭٭