یرقان کا علاج اور احتیاط
اسپیشل فیچر
جگر انسانی جسم کی لیبارٹری ہے جس میں ہر وقت ہر لمحہ ہزاروں کیمیائی عمل ہوتے رہتے ہیں۔ اگر جگر بیمار ہو جائے تو بہت سے کیمیائی عمل متاثر ہوتے ہیں۔ جس سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔پیلیایا یرقان جگر کے انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس میں آنکھیں اور انگلیاں پیلی ہو جاتی ہیں۔ یرقان کے دوران عموماً مندرجہ ذیل دواؤں کا استعمال کیا جاتا ہے:ہیپامرز شربت(Hepamerz)لٹری سون (Litrison)مضراثرات:٭ زود حساسیت٭ قے اور متلیاحتیاط:٭ یرقان کے دوران کسی قسم کی دواؤں کے استعمال سے پرہیز کریں‘ اگر دوا استعمال کرنا لازمی ہو تو پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:یرقان جگر کی بیماری ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ جگر جسم کی لیبارٹری ہے۔ اگر اس کے عمل میں خرابی پیداہو جائے تو پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جگر کی بیماری کے دوران دواؤں کے استعمال سے مکمل طور پر پرہیز کیا جائے۔ یرقان اگر ہیپاٹائٹسB-AاورC کے وائرس کی وجہ سے ہو تو اس دوران کسی قسم کی دوائی کا استعمال فائدے کی بجائے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ہیپاٹائٹس کے مریضوں سے ملنے کا اتفاق ہوا جو نام نہاد اور جعلی حکیموں کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے نام نہاد سفوف دے کر ان کے جگر اور بھی خراب کر دیے اور یوں بڑی مشکل سے ان کی جان بچی۔ہیپاٹائٹس A اور B وغیرہ خودبخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اس دوران کسی قسم کی دوا استعمال نہیں کرنی چاہیے۔آسان اور متبادل علاج:اگر کسی کو یرقان یا ہیپاٹائٹس ہو جائے تو سب سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھے کہ اس دوران دواؤں سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ کسی قسم کے سردرد کی دوا بھی ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر استعمال نہ کی جائے۔اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آسان ہدایات پر عمل کریں:٭ یرقان کے مریض بیماری کے دوران مکمل آرام کریں۔٭ یرقان کے دوران پینے والی چیزوں خاص کر گلوکوز وغیرہ کا استعمال خوب کریں۔٭ بازار سے گنے کا رس استعمال نہ کریں۔ البتہ خود سے تیار کر دہ تازہ رس استعمال کیا جا سکتا ہے۔٭ ہیپاٹائٹس کے مریض گوشت اور پروٹین والی اشیاء کا استعمال محدود کر دیں۔٭ کسی قسم کی مرغن اور گھی والی غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں اور سبزیاں وغیرہ ابال کر استعمال کریں۔٭ گاجروں کا تازہ رس استعمال کریں۔٭ لیموں کا رس، آبِ جو اور شہد میں ملا کر استعمال کریں۔٭ ابلی ہوئی سبزیاں خاص کر کدو کا سوپ بھی مفید ہے۔٭ اوس میں رکھی ہوئی تازہ مولیوں کے سبزپتوں کا جوس اگر ہفتہ دس دن تک بالغ مریض 1/2 لیٹر استعمال کرے تو اس کے شفا بخش اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔٭ نہار منہ ایک گلاس ٹماٹر جوس (نمک اور کالی مرچ ملا ہوا) یرقان کے مریضوں کیلئے ایک بیش بہا ٹانک ثابت ہوتاہے۔٭…٭…٭