پھوڑے پھنسیاں دوائیں اور علاج
اسپیشل فیچر
گرمیوں کے موسم میں پھوڑے پھنسیاں زیادہ نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر چھوٹے بچے اس کا شکار ہوتے ہیں۔ گرمی دانوں سے لے کر بڑے بڑے پھوڑے نکلتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کے علاج کے لیے مختلف قسم کی اینٹی بائیوٹک اور دوسری دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ ان میں کھانے اور لگانے کی دونوں دوائیں شامل ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: سپٹران Septranایمپی سیلین Ampicillinٹیٹرا سائیکلین Tetracyclineپولی فیکس Polyfaxصافی Safiمضر اثرات:mمتلی، قے، سردرد، پیٹ میں خرابی mحساسیت، جسم میں دانوں کا بننا mلگانے والی جگہ پر خارشاحتیاط:mپھوڑے پھنسیوں والی لگانے والی دوا لگانے سے پہلے اچھی طرح صاف کرلیں۔mکسی بھی دوا سے الرجی ہونے کی صورت میں استعمال نہ کریں۔دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:گرمی کے موسم میں پسینہ بہت زیادہ آتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے مٹی میں کھیلتے رہتے ہیں۔ اس وجہ سے جسم پر گرمی دانوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے پھوڑے پھنسیاں بھی نکل آتے ہیں، جن کے ساتھ بخار بھی ہو جاتا ہے۔ کچھ دنوں میں یہ پھوڑے پھنسیاں بڑے ہو جاتے ہیں اور پیپ سے بھر جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کا علاج ضروری ہوتا ہے۔ ان کے علاج میں سب سے ضروری امر یہ ہے کہ گرمیوں میں بچوں کو روزانہ دو دفعہ نہلایا جائے تاکہ پسینہ وغیرہ کی وجہ سے جو میل جسم پر جمع جاتی ہے، وہ صاف ہو جائے۔ اگر جسم کی مناسب صفائی رکھی جائے، تو کسی قسم کے پھوڑے پھنسی ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ کوئی بھی دوا شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ گرمی کے دنوں میں بچوں کو ’’صافی‘‘ پلائی جا سکتی ہے۔ آسان اور متبادل علاج:پھوڑے پھنسیوں کے آسان اور متبادل علاج کے لیے مندرجہ ذیل گھریلو نسخوں پر عمل کریں۔ mپھوڑے پھنسیوں سے بچائو کے لیے نیم کے پتوں کو پانی میں گرم کر کے بچوں کو اس سے نہلائیں۔ اس سے جلد صاف ہونے کے ساتھ، جراثیم کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ mنیم کے پتے پھوڑے پھنسیوں کو دور کرتے ہیں۔ درد کو تسکین دیتے ہیں اور ان کو پکا کر پھوڑے پر لگایا جائے، تو ایک دو تین میں وہ نرم ہو جاتے ہیں اور مواد نکل آتا ہے۔نیم کے پتوں کو کچل کر گولا سا بنائیں اس کے اوپر کپڑا لپیٹ کرگیلی مٹی لگائیں اور آگ میں دبائیں۔ جب اوپر کی مٹی پک جائے تو اندر سے پتوں کا بھرتہ نکال کر پھوڑے پھنسیوں اور زخموں پر باندھے تو وہ جلد ٹھیک اور مند مل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔mنیم کے پتوں کو جلا کر سرسوں کے تیل میں ملا کر گھوٹ لیں۔ جب وہ مرہم سا ہو جائے تو زخموں پر لگائیں چند دنوں میں زخم ٹھیک ہو جائیں گے۔ mنیم کا تیل جو نمولیوں سے نکلتا ہے۔ اس کو خراب اور ٹھیک نہ ہونے والے زخموں پرلگانے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔ mلیموں کا رس پینے اور لگانے سے جلدی امراض ٹھیک ہوتے ہیں۔mکھیرا بھی جلدی امراض میں موثر ثابت ہوتا ہے۔(ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کتاب ’’ دوا،غذا اور شفاء-نیو ایڈیشن‘‘ سے مقتبس)