سر کے چکر دوائیں اور علاج
اسپیشل فیچر
سر میں چکر آنا مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ بیماری کی نوعیت کے لحاظ سے اس میں مختلف دوائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سر کے چکروں کے لیے چند مخصوص دوائیاں درج ذیل ہیں۔ سٹوگیرون Stugeron، سٹیمٹل Stemetil ، سرک Serc مضر اثرات:mمتلی، قے ،mپیٹ میں درد اور جلن ، mسر درد، گھبراہٹ، بے چینی ، mبلڈ پریشر میں کمی، اونگھ آنا ، mجلد پر خارش وغیرہ احتیاط:mچکروں کی دوا کھانے کے ساتھ لیں۔ mدوا لینے کے بعد گاڑی چلانے، مشین پر کام کرنے یا تیرنے سے پرہیز کریں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:’’چکر آنا‘‘ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لئے سب سے پہلے اس بات کا پتہ چلانا ضروری ہے کہ چکر کس وجہ سے آ رہے ہیں۔ چکروں کی ایک بیماری میں ہر چیز گھومتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ بندہ خود بھی جھوم رہا ہے۔ کانوں میں شاں شاں کی آواز ہوتی ہے۔ ایسا عموماً کان کے اندرونی حصے میں خرابی کی و جہ سے ہوتی ہے۔ جسے مینیئر سنڈروم کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چکر آنے کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بہت زیادہ تھکاوٹ، ذہنی پریشانی، بے خوابی، بلڈپریشر میں کمی، سر درد، نزلہ و زکام یا معدے میں خرابی یا گیس کی وجہ سے بھی چکر آ سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے چکر آنے کی وجہ کا پتہ چلایا جائے اور تشخیص ہونے کے بعد ڈاکٹر کے مشورہ سے مرض کے مطابق علاج شروع کیا جاسکتا ہے۔ آسان اور متبادل علاج:جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ چکروں کے علاج کے لیے سب سے پہلے وجہ کا جاننا ضروری ہے اور اس کے بعد اس کا علاج شروع کیا جانا چاہیے۔ سر کے چکروں سے نجات پانے کے لیے مندرجہ ذیل قابل عمل آسان گھریلو نسخے پر عمل کریں۔ mرات کو مٹی کے گھڑے میں پانی ڈال کر رکھیں اور صبح تین چار گلاس پانی نہار منہ لیں۔ ہر گلاس کے ساتھ ایک چمچ شہد بھی لیں۔ mرات کے کھانے کے ساتھ سبزیوں کا سوپ استعمال کریں۔ mصبح اٹھتے وقت ایک چمچ شہد میں کالی مرچ کے دو تین دانے ڈال کر استعمال کریں۔ mنیند میں کمی یا بے خوابی کی وجہ سے چکر آ رہے ہوں تو سکون آور دوائوں میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ mچائے، کافی، کولا ڈرنکس وغیرہ سے پرہیز کریں۔ mکینو، مسمی اور انار کا تازہ جوس استعمال کریں۔mپیٹ کی خرابی کی صورت میں اسپغول کا چھلکا دہی یا دودھ میںڈال کر استعمال کریں۔ mنمک کا استعمال بالکل کم کر دیں اور نمکین اشیاء کا استعمال محدود کر لیں۔ mکدو کاٹ کر اس کو سر اور تلوئوں پر صبح شام ملنے سے سر کے چکر کم ہو جائیں گے۔ (ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کتاب ’’ دوا،غذا اور شفاء-نیو ایڈیشن‘‘ سے مقتبس)٭…٭…٭