بچوں میں قبض دوائیں اور علاج
اسپیشل فیچر
چھوٹی عمر کے بچوں میں قبض کی تکلیف عام ہے۔ تکلیف زیادہ دیر رہے اس کا علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ پھول سے نازک بچے اس سے کملا جاتے ہیں اور مختلف قسم کی دوائوں کے استعمال کا خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ قبض کے لیے استعمال ہونے والی چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں:ڈوفا لیک سیرپ Duphalac سکی لیکس Skilax Drops ہمدرد گھٹی ہومیو پیتھک اور ہربل دوائیںاسپغول کا چھلکا زیتون کا تیلہیپاکول پلس Hepacol Plusمضر اثرات:mپیٹ میں درد اور اپھارہ mپتلے پاخانے mدوا سے الرجی احتیاط:mچھوٹے بچوں میں قبض دور کرنے والی دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔ mقبض دور کرنے والی دوا لمبی مدت سے استعمال کرنے سے دوا کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:چھوٹے بچوں میں قبض بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس وجہ سے چھوٹے بچے کملا جاتے ہیں اور سخت تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔ ان کی نشوونما پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ 2 سے 5 سال تک بچوں میں قبض کا علاج کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ مختلف قسم کی قبض کشا دوائیں بھی کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔ جوں جوں تکلیف پرانی ہوتی ہے توں توں اس کا علاج مشکل ہوتا جاتا ہے۔ لمبے عرصے تک قبض دور کرنے والی دوائیں استعمال کرنے سے بعض دوسری پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس لئے ایسی دوائوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ آسان اور متبادل علاج:چھوٹے بچوں میں قبض کے علاج کے لیے مندرجہ ذیل آسان ہدایات پر عمل کریں۔ mسب سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ قبض کی تکلیف کسی اندرونی بیماری کی وجہ سے تو نہیں تاکہ اس کا بروقت علاج کیا جا سکے۔ قبض دور کرنے والی مختلف دوائیں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔ mبچے کی خوراک کا خاص خیال رکھے جو بچے زیادہ تر دودھ، چاکلیٹ، بسکٹ، آلو کے چپس، آئس کریم وغیرہ پر انحصار کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کھاتے ان میں قبض ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس لیے قبض کے علاج میں سب سے بنیادی بات بچے کی خوراک میں تبدیلی ہے۔ اس کے لیے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں۔ m2 سال سے زیادہ عمر کے جن بچوں کو دائمی قبض ہو۔ انہیں دودھ کم دیں اور ریشہ دار غذائیں مثلاً بریڈ، سبزیاں (کھیرا وغیرہ) روٹی، ساگودانہ وغیرہ زیادہ دیں۔ mدیسی گھی کا پراٹھا بنا کر گڑیا شکر کے ساتھ روزانہ کھلائیں۔ mروغن بادام روزانہ دو چمچ صبح شام دیں۔ mاسپغول کا چھلکا دودھ یا دہی میں ملا کر صبح شام دیں۔ mکوئی اور دوا یا غذا کارگر نہ ہونے کی صورت زیتون کا تیل دو چمچ صبح، شام دینے سے افاقہ ہو جاتا ہے لیکن اس کا باقاعدہ استعمال تقریباً 2 ماہ تک ضرروی ہے۔mقبض کے دوران بچے کی غذا کا خاص خیال ر کھیں۔ ہر دفعہ پاخانے آنے کے بعد حوصلہ افزائی کریں اور کوئی نہ کوئی انعام دیں تاکہ وہ شعوری طو پر باتھ روم جا کر فارغ ہونے کی کوشش کرے۔( کتاب ’’ دوا،غذا اور شفاء-نیو ایڈیشن‘‘ سے مقتبس)٭…٭…٭