موٹاپے کا گھریلو طبی علاج
اسپیشل فیچر
جب موٹاپا غذا پر قابو پانے کے با وجود پیچھا نہ چھوڑے تو درج ذیل طبی تراکیب استعمال میں لا کر خاطر خواہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سفید کا قدرے زیادہ استعمال کئی ایک جسمانی عوارض سے محفوظ رکھتا ہے۔ پر ہیزی غذائو سے اجتناب بر تا جائے لیکن نا شتہ سرے سے ہی نہ کرنا ایک غیر صحت مندانہ طرزِ عمل ہے لہٰذا ناشتہ ضرور کرنا چاہیے خواہ ایک سیب کھا کر دودھ کا گلاس پی لیا جائے۔قبض میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ زیرہ سیاہ نصف چمچ دہی میں ملا کر ناشتے کا معمول بنائیں۔ علاوہ ازیں کچی سبزیوں کو بطورِ سلاد استعمال میں لائیں، بند گو بھی، پیاز، کھیرا، گاجر،مولی کو قدرے زیادہ مقدار میں کھانے سے بھی قبض سے نجات ملتی ہے۔ ٹماٹر کا استعمال بھی عمدہ فوائدکا حامل ہو تا ہے، ٹماٹر کا رو زانہ کھانا کولیسٹرول کی اضافی مقدار میں کمی لاتا ہے۔ پھلوں میں امرود، ناشپاتی، آڑو،پپیتہ اور انگور قبض کے تدارک میں شاندار کردار ادا کرتے ہیں۔ گوشت اور چاول کے علا وہ ترش اور بادی غذائیں قبض پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں ۔ گوشت ہمیشہ سبزیوں میں ملا کر ہی پکائیں، چاولوں میں بھی سبزیاں ڈال کر سبزی پلائو بنا کر ہی استعمال کریں۔ سبزیوں میں آلو ،پھول گوبھی، بیگن، بھنڈی، شملہ، اروی، مونگرے اور سرسوں کا ساگ بادی خواص کے حامل ہیں ان کو بناتے وقت ہمیشہ ادرک،زیرہ اور لہسن زیادہ مقدار میں شامل کریں تاکہ ان کے مْضر اثرات میں کمی واقع ہو جائے۔ دال مسور سے حتی المقدور دور رہنے میں ہی عافیت ہے۔موٹاپے کا ادویاتی علاجمو ٹاپے سے نجات حاصل کر نے کے لئے عام طورپر درج ذیل ادویات خاطر خواہ نتا ئج کی حامل ہوتی ہیں۔ معجونِ مہزل، سفوفِ مہزل، جوارشِ کمونی، حبِ کبد نوشادری، اقرسِ افسنتین، اطریفلِ زمانی، حبِ بنفشہ، حبِ تنکار، عرقِ مکوہ، عرقِ اجوائن اور عرقِ زیرہ وغیرہ کو مکمل اعتماد سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں کرنجوہ 50 گرام ہلدی 50گرام مْصبر سیاہ50 گرام چاکسو 50گرام اورگوند کیکر50گرام کو باریک پیس کر 1نمبر کیپسول بھر کرصبح و شام حسبِ ضرورت کھا نے سے بھی موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ قارئین کرام۔۔!جس کا کام اُسی کو ساجھے،، کے مصداق کوالیفائڈ اور ماہر معا لج کی خدمات حاصل کر کے ہی ہم صحت مند زندگی سے لْطف اندوز ہو سکتے ہے۔ماہر اور کوالیفائڈ طبیب غذائی اور دیگر صحت مندانہ طریقوں پر عمل پیرا ہونے کے آسان مگر فطری اور سائنسی اصول بتا کر ہمیں تا دیر تن درست و توانا رہنے میں ہماری مدد کرتاہے۔ بازاری اور اشتہاری سلوگنوں کی دلکشی کا دھوکہ کھاتے ہوئے اپنی صحت،وقت اوردولت کو دائو پر ہر گز نہ لگائیں۔ سونف50گرام ہلدی50گرام ملٹھی50گرام کا سفوف بنا کر 1/2چمچ چائے والا کھانے کے درمیان دوپہر اور رات کو کھائیں تو بفضلِ خدا دو تین ہفتوں میں ہی اضافی چربیوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ ایسے افراد جو خون کی کمی کی وجہ سے موٹے دکھائی دیتے ہوں وہ فولادی ٹانک،شربتِ فولاد، اکسیرِ جگر اورمعجونِ خبث الحدید کو استعمال میں لائیں۔ علاوہ ازیں ٹماٹر، پالک، سیب، انار اور دیگر فولاد کی حامل غذائوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ مزکورہ بالا امور پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف موٹاپے سے بلکہ کئی دیگر عوارض سے بھی نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوکر صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو نے والے بن جائیں گے۔