آرمینیا، آذربائیجان میں26سالہ تصادم

آرمینیا، آذربائیجان میں26سالہ تصادم

اسپیشل فیچر

تحریر : صہیب مرغوب


آرمینیااور آذربائیجان میں ایک بار پھر محاذ گرم ہو چکا ہے۔27ستمبر کولندن ٹائم کے مطابق صبح 10بج کر 10 منٹ پر دونوں ممالک کے مابین جنگ شروع ہو گئی، گولہ باری سے گزشتہ 26سال سے جاری تصادم میں شدت آگئی اب تک دونوں فریقین کے 550 فوجی ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں ۔ 
آرمینیا اور آذر بائیجان میں ہونیوالا یہ تصادم 1989ء سے جاری ہے۔اقوام متحدہ نے متنازعہ علاقے '' ناگورنو کاراباخ ‘‘ کو آذربائیجان کا حصہ مان لیا لیکن آرمینیا کا ماننا ہے کہ اس کے کچھ سرحدی دیہات پر آذری فوج قابض ہے۔ دونوں ممالک میں وقتا فوقتاََ محاذ گرم ہوتا رہاہے ۔
مذکورہ متنازعہ علاقے '' ناگورنو کاراباخ ‘‘ کو میں سینٹرل ایشیاء کا مقبوضہ کشمیر کہوں گا، جہاں یہ فیصلہ نہیں ہو رہا کہ یہ علاقہ دراصل کس ملک کا حصہ ہے۔ ہزاروں افراد ہجرت کر چکے ہیں ،کچھ باہمت لوگ اب بھی مقیم ہیں اور کشمیریوں کی طرح زندہ دلی کے ساتھ گولیوں کے سائے میں بھی زندہ ہیں۔ آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس غیر ملکی مداخلت کے شواہد موجود ہیں۔آرمینیا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ایک ملک شام میں موجود انتہا پسندوں کو اس کے سرحدی دیہات میں دھکیل کر حالات خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے ''ناگورنو کار ا باخ‘‘ میں اسلحہ کی سپلائی کے ناقابل تردید شواہد کا بھی ذکر کیا۔ بعدازاں آرمینیا کی وزارت دفاع نے غیر ملکی مداخلت کے چند ثبوت بھی پیش کئے۔وزارت کے ترجمان آرتسران اوانیسیا (Artsron Ovanesia) کے مطابق '' باغیرہ‘‘ (Baghera ) میں حالیہ مداخلت کی روک تھام کے لئے ان کا ملک عالمی فورموں سے رجوع کر رہا ہے۔ 
ادھر آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجیویوف (Hikmat Hajiyev) نے آرمینیا کی تمام باتوں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے۔
تاریخ میں یہ تصادم ''ناگونو کاراباخ تصاد م ‘ ‘ کے عنوان سے بھی درج ہے، لیکن بڑی طاقتیں اس کا حل پیش کرنے سے گریز کررہی ہیں انہوں نے دونوں ممالک پر چھوڑا ہوا ہے کہ وہ جیسے چاہیں ،حل کریں۔ جس طرح کہا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کر لیا جائے ، اسی طرح '' ناگورنو کاراباخ ‘‘ کے معاملے کو بھی بات چیت سے ہی حل کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔بڑی طاقتیں زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ رہیں۔ 
اگر دیکھا جائے تو یہ تصادم کسی حد تک نسلی ہے اور کچھ حد تک سرحدی۔ اگرچہ اس علاقے پر ایک آزاد گروپ قابض ہے لیکن یہاں آرمینیا کے حامی گروپ بھی موجود ہیں۔ عالمی ممالک اسے آذر بائیجان کا حصہ مانتے ہیں ۔ لیکن یہاں عالمی سرحد کی واضح نشاندہی پر عمل نہیں کیاجا رہا۔ آرمینیاکی حکومت اسے عالمی سرحد تسلیم نہیں کرتی۔
'' ناگورنو کاراباخ‘‘ میں گوریلہ جنگ 1988سے 1992تک جاری رہی ۔ گوریلہ جنگ میں شدت آنے کے بعد 1992ء میں دونوں ممالک میں جنگ چھڑ گئی، جو 1994ء تک جاری رہی۔ عالمی مداخلت کے بعد بظاہر امن قائم ہو گیا لیکن مقبوضہ کشمیر کی طرح اب بھی یہ محاذ اکثر شعلے اگلتا رہتا ہے۔ دونوں ممالک کا بھاری ا سلحہ گولے برساتا رہتا ہے۔ اسے ہم دنیا کے طویل ترین تصادم میں شامل کر سکتے ہیں۔ 
قصبہ موسیف (Movses)میں ہر گھر چھلنی 
آرمینیا کا ایک سرحدی گائوں '' موسیف ‘‘ کہلاتا ہے۔ آذر بائیجان کی سرحد سے صرف 300میٹر دور ہونے کے باعث سب سے پہلے یہی گائوں جنگ کا نشانہ بنتا ہے۔ آذری فوج اس گائوں کے 90فیصد باشندوں کی جاسوسی کرتی ہے ۔ یہاں اکثر مکانات ان کے سنائپرز کے نشانے پر ہیں۔اس گائوں کے سبھی باشندے خود کار ہتھیاروں کی گھن گرج سے واقف ہیں کیونکہ یہاں کوئی ا یک گھربھی سلامت نہیں، ہر گھر اسلحے کے اندھا دھند استعمال اور بربریت کی منہ بولتی تصویر ہے۔ 
انزیلہ کی نواسی کنڈر گاڑڈن میں زیر تعلیم ہے ،27ستمبر کو وہ سکول سے گھر جا رہی تھی کہ گولہ باری شروع ہو گئی۔ گولہ باری شروع ہوتے ہی اس نے سر نیچے کرتے ہوئے گھر کی جانب دوڑ لگا دی،جان بچانے کے اس طریقے سے پورا علاقہ واقف ہو چکا ہے۔ 
تنازعہ کیا ہے؟
ناگورنو کارا باخ کے علاقے پر آرتساخ (Artsakh) حکومت قائم ہے۔ یہ علاقہ آرمینیا کی سرحد کے قرب میں واقع ہے، اسے آذربائیجان کا حصہ تصور کیا جاتا ہے ، وہاں کنٹرول بھی آذربائیجان کا ہے۔تاریخی طور پردیکھا جائے تو فروری 1988ء میں دونوں ممالک نے ناگورنو کاراباخ کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیا۔ زوال سویٹ یونین کے بعد 1989 ء میں ہی انہوں نے جنگ کے ذریعے حاصل کرنے کو ترجیح دی۔ چنانچہ ناگونو کاراباخ میں گوریلہ جنگ کا آغاز ہو گیا اسی حوالے سے تنازعے کو ''ناگونو کاراباخ وار‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے۔ بعد ازاں آرمینیا اور آذر بائیجان بھی جنگ میں شریک ہوگئے، اور کاراباخ کا سرسبز و شاداب پہاڑی علاقہ گولہ بارود کی بارش سے گردآلود ہو گیا، یہاں کی اسمبلی نے آرمینیا کی حمایت میں ووٹ دے دیا۔ایک ریفرنڈم بھی ہوا، جس میں اکثریت نے دونوں ممالک سے الگ ہونے کی حمایت کی۔ وہ آزاد''ناگورنو کاراباخ ‘‘ کے حامی نکلے۔ 20فروری کو آرمینیا کی اسمبلی نے اس خطے کو اپنے ملک میں ضم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ ابھی دونوں ممالک کے مابین تنازعہ جاری تھا کہ کچھ گروپوں نے ''ری پبلک آف ناگورنو کاراباخ‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیاجس کا لازمی نتیجہ جنگ میں شدت کی صورت میں نکلنا تھا ،سو نکلا۔ 1992میں دونوں ممالک کھل کر آمنے سامنے آگئے، اور اس بلند و بالا پہاڑی علاقے کا حسن بارود کے دھویں سے گہنا گیا۔ 
دنیا کیا کہتی ہے؟
14مارچ 2008ء کو ایک قرارد اد کے ذریعے اقوام متحدہ نے اسے آذر بائیجان کا حصہ مانتے ہوئے آرمینیا کو اپنی تمام فوجیں نکالنے کا حکم دیا۔لیکن ا س پر پورے طور پر عمل نہ ہو سکا، جس طرح بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے فوجیں نہیں نکالیں اسی طرح آرمینیا بھی ڈٹا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارد اد کے حق میں39اور مخالفت 7میں ووٹ پڑے تھے لیکن سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ بڑے ممالک (برطانیہ ، امریکہ ، روس،فرانس آسٹریلیا اور چین) کافی حد تک غیر جانب دار رہے۔ زیادہ تر اسلامی ممالک ووٹنگ میں پیش پیش تھے۔ کسی ایک یورپی ملک نے بھی ووٹ نہیں ڈالا تھا۔نیٹو ممالک میں سے صرف ایک رکن (ترکی) نے ووٹ ڈالا تھااسی لئے یہ معاملہ اب تک حل نہیں ہوسکا۔بڑے ممالک یہ چاہتے ہیں کہ یہاں بھی مسلمان آپس میں لڑتے رہیں 
جنگجو کن کن ممالک سے آئے ؟
کئی ممالک یہ مانتے ہیں کہ اس حصے میں عالمی مداخلت بھی ہو رہی ہے، جو کہ نہیں ہونا چاہئے ۔بعض ممالک اپنے جنگجو بھیج رہے ہیں یا اسلحہ کے زور پر صورتحال خراب کر رہے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق روس، یوکرائن اور بیلا روس کے جنگجو بھی یہاں اپنی طاقت آزما رہے ہیں۔1992 میں ایک یورپی تنظیم ''آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ‘‘ (OSCE) نے تمام ممالک پر زور دیاتھا کہ علاقائی امن کی خاطر وہ اس خطے میں ہر قسم کے اسلحہ کی فراہمی بند کرد یں لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔یہاں اسلحہ کا سب سے بڑا سپلائر روس ہے ،چین دوسرے نمبر پر ہے لیکن انڈیا، چیک ری پبلک، ترکی، یوکرائن اور قبرص بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اسلحہ کی فراہمی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
جنگ کے بادل کب کب چھائے؟
دونوں ممالک کے مابین جنگ میں شدت 2008ء میں پیداہوئی ، اس لڑائی میں 30فوجی لقمہ اجل بنے۔بعد ازاں ایک دو سال کو چھوڑ کر ہر برس جنگ میں متعدد فوجی اور سویلینز مارے جاتے رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے 1988سے1994تک 28ہزار سے 38 ہزار تک فوجی مارے جا چکے ہیں۔ بعد کے برسوں میں مرنے والوں کی تعداد 3.5ہزار تک ہے۔جبکہ اس تصادم کے نتیجے میں 2.30لاکھ آرمینیائی شہریوں اور 8لاکھ آذری باشندوں کو اپناگھر بار چھوڑنا پڑا۔''کاراباخ‘‘ میں زندگی کبھی معمول پر نہیں آئی۔ 
فوجی کتنے ہیں؟
ایک طرف ''آتکس ڈیفنس آرمی ‘‘اور آرمینیائی فوجیں ہیں تو دوسری طرف آذر بائیجان کی باقاعدہ فوج لڑ رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آرمینیا نے 65ہزار اور آذر بائیجان نے 67ہزار فوجی جنگ میں جھونک رکھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
جمیل الدین عالی قابل ستائش انسان

جمیل الدین عالی قابل ستائش انسان

پاکستانی شعر و ادب کی دنیا میں جن شخصیات نے اپنی انفرادیت کے نقوش چھوڑے ہیں، اُن میں جمیل الدین عالی بھی شامل ہیں۔ وہ صحیح معنوں میں ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ جہاں اُنہوں نے کئی مقبول اور یاد گار ملی نغمے اور گیت لکھے تو دوسری طرف اُْنہوں نے دوہے جیسی مترنم اور نغمگی سے بھرپور مگر نظر انداز کی گئی صنف کو اپنی تخلیقی قوت کے سبب ایک نئی زندگی دی۔ یہی نہیں جمیل الدین عالی پاکستانی شعرو ادب میں نمایاں ترین کردار ادا کرنے کے ساتھ علمی اور تعمیری میدانوں میں بھی کئی اہم کارناموں کے باعث قابلِ ستائش ہیں۔ اردو کے حوالے سے بھی جمیل الدین عالی کی خدمات بہت ہیں۔ انہوں نے ہر دور میں اردو کے نفاذ کا بیڑا اٹھائے رکھا۔جمیل الدین عالی صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک پورے عہد کا نام ہے۔ اس پورے عہد میں ان کی شخصیت کے انگنت رنگ بکھرے ہوئے ہیں اور ہر رنگ میں ان کی شخصیت درجہ کمال کو چھوتی نظر آتی ہے۔ ملی نغمے لکھے تو لازوال، مصرعے ایسے کہ زبان زدعام ہو گئے۔ اردو زبان کے نجات دہندہ ہونے کا شرف ملاتو بہت سے ایسے کام کر گئے جو ناممکن دکھائی دیتے تھے۔ مولوی عبدالحق بابائے اردو کی وفات کے بعد 1962ء میں انجمن ترقی اردو کے اعزازی سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا اور پھر انجمن کی ترقی کیلئے صحیح معنوں میں کام کیا۔ انگریزی زبان کی کشش اور یلغار کے سامنے اردو کی اہمیت اور ضرورت کو قائم رکھنا اور وقت کے بدلتے تقاضوں کے پیش نظر اردو زبان کی نئی اصطلاحیں رائج کرنا‘ اور اردو زبان کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا کوئی آسان ٹاسک نہ تھا، مگر جمیل الدین عالی نے شب و روز ایک کر کے اردو زبان کی ترقی کیلئے کام کیا اور انجمن ترقی ادب کراچی کے ساتھ پچاس برس کی رفاقت نہایت محبت سے نبھائی۔ اس دور میں کم و بیش ساڑھے تین سو کتب ایسی شائع کروائیں جو اردو لسانیات کے حوالے سے ایک سند کا درجہ رکھتی ہیں۔ آج اگر عدالتی حکم نامے کے مطابق پاکستان کی سرکاری زبان کا درجہ بھی اردو کو مل چکا ہے تو اس کے پیچھے عالی جی جیسے دیوانوں کی اردو زبان سے محبت اور محنت شامل ہے جنہوں نے ہر دور میں اردو زبان کو رائج کرنے کا بیڑا اٹھائے رکھا۔ ایسا ہی ایک اور قابل قدر کارنامہ عالی جی نے یہ سرانجام دیا کہ اردو کالج کراچی سے وابستہ ہوئے تو اسے وفاقی اردو یونیورسٹی تک پہنچایا یعنی ''جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے‘‘ کے مصداق عالی جی نے جو بھی کام کرنے کی ذمہ داری لی،اسے احسن طریقے سے نبھایا اور اسے دوسروں کیلئے مثال بنا دیا۔ان کی شخصیت کا ایک اور روپ کالم نگار کا ہے۔ مقامی اخبار میں پچاس برس تک اپنا کالم ''نقار خانے میں‘‘ لکھتے رہے۔ کالم نگاری میں بھی ان کا اپنا ہی انداز سامنے آیا۔ اُن کے کالموں میں علمی اور ادبی موضوعات کے ساتھ سماجی، تہذیبی اورسیاسی مسائل کی رنگ آمیزی بھی شامل رہی۔ ایک ہی کالم میں کئی موضوعات پر یوں لکھتے جیسے سامنے بیٹھے ہوئے شخص سے باتیں کر رہے ہوں۔ کالم نگاری سے ہٹ کر عالی جی نے جو نثر لکھی وہ ادبی شہ پارے ہیں مگر اخبار کے کالم میں انہوں نے سادہ اور بے تکلف سا انداز تحریر اپنایا۔ جمیل الدین عالی کا ذکر ہو اور دوہے کی بات نہ ہو، ایسا ممکن نہیں۔ اردو میں جدید دوہے کے بانی بھی عالی جی ہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عالی جی کو ہر میدان میں اپنا جھنڈا گاڑنے کا کچھ ایسا چسکا تھا کہ انہوں نے اردو شاعری میں بھی وہ صنف چنی جو شعراء کی نظر میں کم کم تھی اور یوں پارٹیشن کے بعد پاکستان میں دوہے کی روایت کے بانی عالی جی ہی بنے اور آج بھی جمیل الدین عالی اور اردو دوہے کا ذکر لازم و ملزوم ہے۔ عالی جی کی زندگی اتنی بھر پور گزری کہ حیرت ہوتی ہے کہ ایک ہی شخص زندگی کے کتنے محاذوں پر جتا رہا اور کہیں بھی اس نے شکست نہیں کھائی۔ جمیل الدین عالی نے ایک طویل، بھرپور اور خوشحال زندگی گزاری۔ جتنا کام، کامیابیاں، پذیرائی اور محبتیں انہوں نے اپنی زندگی میں سمیٹیں، لوگ ان کا خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ عمر کے آخری چند برسوں میں وہ عارضہ قلب سمیت مختلف امراض کا شکار ہو گئے اور 90 سال جینے کے بعد خالق ِ حقیقی سے جا ملے، تاہم اُن کی شخصیت کی اثر انگیزی اور تخلیقی کاموں کی گونج اب تک برقرار ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ عالی جس کا فن سخن میں اک انداز نرالا تھا نقد سخن میں ذکر یہ آیا دوہے پڑھنے والا تھا جانے کیوں لوگوں کی نظریں تجھ تک پہنچیں ہم نے تو برسوں بعد غزل کی رو میں اک مضمون نکالا تھا بھٹکے ہوئے عالی سے پوچھو گھر واپس کب آئے گا کب یہ در و دیوار سجیں گے کب یہ چمن لہرائے گا سوکھ چلے وہ غنچے جن سے کیا کیا پھول ابھرنے تھے اب بھی نہ ان کی پیاس بجھی تو گھر جنگل ہو جائے گا حقیقتوں کو فسانہ بنا کے بھول گیا میں تیرے عشق کی ہر چوٹ کھا کے بھول گیا ذرا یہ دورء احساس حسن و عشق تو دیکھ کہ میں تجھے ترے نزدیک آ کے بھول گیا بہت دنوں سے مجھے تیرا انتظار ہے آ جا اور اب تو خاص وہی موسم بہار ہے آ جا کہاں یہ ہوش کہ اسلوب تازہ سے تجھے لکھوں کہ روح تیرے لیے سخت بے قرار ہے آ جا  

موسم سرما کی سوغات

موسم سرما کی سوغات

ستمبر کے آخری ہفتے اور نومبر کے آغاز سے ہوائوں میں خنکی محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ نومبر کے آخر تک موسم سرما اپنی تمام تر جوبن کے ساتھ سرد ہوائوں کے ساتھ ہرطرف ٹھنڈک بکھیرنا شروع کردیتا ہے۔ ایسے میں سردموسم میں ٹھنڈ سے محفوظ رہنے کیلئے موسم کے سرما کے پکوان خاصی اہمیت اختیار کرجاتے ہیں ۔جن کے استعمال سے ہم اپنے جسم کو سردی سے محفوظ رکھتے ہوئے اس موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں۔چونکہ پاکستان میں سردیاں زیادہ طویل وقت کیلئے نہیں آتیں لہٰذا لوگ اس خاص موسم کی خاص سوغاتوں کو بنانے اور کھانے کا اہتمام بڑے ذوق وشوق سے کرتے ہیں۔گاجر کا حلوہگاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے اور یہ صحت کیلئے نہایت مفید بھی ہے، اس حلوے کا سب سے اہم جزو گاجر ہے، جو کہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور فائبر سے بھرپور سبزی ہے۔کشمیری چائےدیکھا جائے تو کشمیر میں سردی کا موسم طویل ہوتا ہے اس لیے کشمیر کے لوگ اس چائے کو بہت زیادہ پیتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کشمیری چائے بہت مشہور ہے بلکہ یہ شادی بیاہ کے مواقع پر بھی کھانے کے ساتھ رکھی جاتی ہے۔ مچھلیسردی کے موسم میں ذائقے اور افادیت سے بھر پور غذا مچھلی کا استعمال لوگ بہت شوق سے کرتے ہیں۔مچھلی میں وافر مقدار میں سیلینیم پایا جاتا ہے ،یہ جز و مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردارادا کرتاہے۔مونگ پھلیمونگ پھلی صحت مند چربی، پروٹین اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔اس میں بہت سے وٹامنز پوٹاشیم، فاسفورس اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ مونگ پھلی میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں لیکن یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔پائےپائے برصغیر کی بہترین اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے اس کو پکنے میں کافی دیر لگتی ہے۔اس کا اصل مزہ اس میں شامل کیے گئے پائے کے گودے کا ہوتا ہے اور اسی سے جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔ سوپموسم سرما کا ذکر ہو اور جسم کو گرماہٹ دینے والی غذاؤں کی فہرست میں سوپ کا نام نہ شامل ہو یہ تو ممکن ہی نہیں ہے، یہ جلد ہضم ہونے والی غذا ہے۔سوپ افادیت کے لحاظ سے لاجواب ہے، بلکہ یہ نظامِ ہضم کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے بھی کارآمد ہے۔ ویسے تو مرغی اور بکرے کا سوپ بے حد مفید ہے لیکن سبزیوں سے تیار کردہ سوپ بھی انتہائی لذیذ اور قوت بخش ہوتا ہے  

آج کا دن

آج کا دن

نیوشیپرڈ(New Shepard)نیو شیپرڈ ایک عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والاخلائی جہاز تھا جسے بلیو اوریجن نے خلائی سیاحتی پروگرام کیلئے تیار کیا تھا۔ بلیو اوریجن ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی ملکیت ہے۔اس جہاز کا نام امریکہ کے پہلے خلاء باز ایلن شیپرڈ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو امریکی خلائی ادارہ کے مرکری سیون کے خلا بازوں میں سے ایک تھے۔ 23نومبر2015ء کو100.5کلومیٹر انچائی تک پہنچنے کے بعداس نے کامیابی کے ساتھ عمودی لینڈنگ کی۔اس تجرنے کے بعد یہ کامیاب عمودی لینڈنگ کرنے والا پہلا جہاز بن گیا۔ اس کا ٹیسٹ پروگرام2016ء اور2017ء میں جاری رہا۔میگنڈناؤ قتل عاممیگنڈناؤ قتل(Maguindanao) عام جسے امپاٹوان(Ampatuan) قتل عام بھی کہا جاتا ہے ۔اس قتل عام کا نام اس قصبے کے نام سے منسوب کیا گیا جہاں متاثریں کی اجتمائی قبریں موجود ہیں۔یہ خوفناک واقعہ 23نومبر 2009ء کی صبح میگنڈناؤ،فلپائن کے قصبے امپاٹوان میں پیش آیا۔58افراد بلوآن کے نائب میئر اسماعیل منگودادا تو کیلئے امیدواری سرٹیفکیٹ جمع کروانے جا رہے تھے جب انہیں اغوا کر نے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مارے جانے والے افراد میں منگوداداتو کی بیوی، اس کی دو بہنیں، صحافی، وکلاء، معاونین، اور گاڑی چلانے والے بھی شامل تھے ۔عراق بم دھماکے23نومبر2006ء کو عراق کے صدر سٹی میں ہونے والے دھماکے دراصل کاربموں اور مارٹر حملوں کا ایک سلسلہ تھا ۔صدر شہر کی ایک بستی میں حملے پر چھ کار بم اور دو مارٹر راؤنڈ استعمال کئے گئے۔ان حملوں میں کم از کم 215افراد ہلاک اور تقریباً100زخمی ہوئے۔2003ء میں عراق جنگ کے بعد یہ سب سے مہلک حملوں میں یہ ایک سمجھا جاتا ہے۔حملوں کے بعد عراقی حکومت نے بغداد میں 24گھنٹے کیلئے کرفیو لگا دیا۔عراق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی تجارتی اور مسافر پروازوں کیلئے بند کردیا گیا اور بصرہ میں بھی ڈاک اور ہوئی اڈوں کی سروس کو معطل کر دیا گیا۔مصری طیارہ اغوامصر ی ائیر لائن کی پرواز648ایتھنز کے ایلی نیکن انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے طے شدہ پرواز تھی۔جہاز قاہرہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا کہ 23نومبر1985ء کو ایک دہشت گرد تنظیم نے جہاز کو اغوا کر لیا اور جہاز میں موجود تمام سواریوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ مصری فوجیوں کی طرف جہاز کو بازیاب کروانے کیلئے اس پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیںہوئیں جس کی وجہ سے فلائٹ648کا اغوا ایوی ایشن کی تاریخ کا مہلک ترین حادثہ تصور کیا جاتا ہے۔

20نومبر بچوں کا عالمی دن

20نومبر بچوں کا عالمی دن

دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن اس لئے منایا جاتا ہے کیونکہ بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی تربیت اور مذہبی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں، ''یونیورسل چلڈرن ڈے ‘‘منانے کا اعلان 1954ء میں اقوامِ متحدہ میں کیا گیا۔اقوام متحدہ نے 1954 ء میں تجویز پیش کی تھی کہ دنیا بھر کے ممالک 20نومبر کو بچوں کی فلاح و بہبود کے طور پر منائیں۔ اس تجویز پر جنرل اسمبلی نے 1959ء کو بچوں کے حقوق کا ڈکلیریشن جاری کیا، جس کے بعد اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 20 نومبر کو بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس قرارداد کو''ڈکلیریشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ‘‘کہا گیا ،جس کا بنیادی مقصد بچوں کی فلاح و بہبود کو اور معاشرہ میں بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنا تھا۔ اقوام متحدہ کی اس تجویز کا دنیا کے تمام ہی ممالک نے خیر مقدم کیا۔بچوں کا عالمی دن منانے کے بے شما ر مقاصد ہیں جن میں بنیادی طور پر بچوں میں تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے علاوہ بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا، بے گھر بچوں کو بھی دیگر بچوں جیسی آسائشیں مہیا کرنا اوّلین ترجیح ہے۔ ہم ایک مہذب معاشرے میں سانس لے رہے ہیں لیکن بچوں کو اپنے بڑوں کے نارواسلوک، ظلم و زیادتی اور تشدد کا سامنا ہے، آج بھی دنیا بھر میں ہر سال بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے، جبکہ اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوؤنما پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق دنیا کا ہر بچہ اپنی بقا، تحفظ، ترقی اور شمولیت کا حق رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بچوں کے حقوق کیلئے بنائے گئے کنونشن کے مطابق پاکستان میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔ اس کنونشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں بچوں کو بنیادی انسانی حقوق بھی حاصل نہیں جن میں زندہ رہنے، صحت، تعلیم اور تحفظ کے حقوق شامل ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 80 ملین بچے آبادی کا حصہ ہیں جو بنیادی ضروریات زندگی کے حصول کا حق رکھتے ہیں۔ تاہم ان میں سے صرف 20 فیصد شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے ہیں جنہیں تمام سہولیات میسر ہیں۔ اس وقت پاکستان میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کیا صورتحال ہے اس کے بارے میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اگر صرف صحت کے حوالے سے بات کی جائے تو ملک میں پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی ہر چھ میں سے ایک بچہ انتقال کر جاتا ہے۔ بچوں کی فلاح و بہبودکا عالمی ادارہ یونیسیف بھی اس دن کو منانے کیلئے اپنابھرپور کردارادا کرتا ہے۔ اس دن بچوں میں بہتری اور بھلائی کیلئے، ان کی ذہنی و جسمانی صحت کیلئے سوچ بچار کی جاتی ہے اور منصوبے تیار کئے جاتے ہیں ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔بچوں میں تحفے تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔بچے پھول کی مانند نرم و نازک ہوتے ہیں، ہم سب کو مل کر انہیں مرجھانے سے بچانا ہو گا۔تعلیم صحت کھیل اور خوراک ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر تعلیم کی طرف راغب کرنا ہو گا۔ حکومت بچوں سے جبری مشقت کے بارے میں ہنگامی بنیادوں پر کانفرنسز بلا کر بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، ناانصافیوں اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔بچوں کے حقوق کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔سب سے پہلے وجہ دور کی جائے وجہ غربت ہے ، جس کی وجہ سے وہ اس عمر میں کام کرنے پر مجبور ہیں تاکہ آنے والے وقت میں وہ بچہ ایک اچھا اور باشعور شہری بن سکے اور اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔حکومت بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کو یقینی بنانے اور غریب بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرکے ان کے معصوم بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔بچوں کے بنیادی حقوق٭-اچھی زندگی کے حقوق ٭-معاشرے میں پہچان کا حق ٭-معیاری تعلیم کا حق٭-مناسب صحت کی دیکھ بھال کا حق ٭-محفوظ ہونے کا حق پاکستان میں 2کروڑ62لاکھ بچے سکول سے باہرپنجاب 11.73 ملین سندھ 7.63 ملینخیبرپختونخواہ 3.63ملینبلوچستان 3.13 ملین         

مصنوعی ذہانت ماحول کیلئے خطرناک؟

مصنوعی ذہانت ماحول کیلئے خطرناک؟

کیا ہم مصنوعی ذہانت کے ماحولیات پر اثرات کو کم کر سکتے ہیں؟یہ وہ سوال ہے جو دنیا بھر کے ماحولیاتی ماہرین کے درمیان زیر بحث ہے۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے سسٹم بڑے پیمانے پر کاربن خارج کر رہے ہیں اور یہ صورت حال گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ تحقیقی مقالے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیچیدہ ماڈلز کو چلانے اور ان کی تربیت کرنے کیلئے توانائی کی اضافی مانگ ماحولیات پر سنجیدہ نوعیت کے اثرات مرتب کر رہی ہے۔ سسٹم بہتر ہونے کے ساتھ ان کو مزید کمپیوٹنگ پاور اور چلنے کیلئے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اوپن اے آئی کا موجودہ سسٹم ''جی پی ٹی4‘‘ اپنے گزشتہ ماڈل سے 12 گُنا زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے۔سسٹمز کی تربیت کرنا ایک چھوٹا سا عمل ہے۔ دراصل اے آئی ٹولز کو چلانے کیلئے تربیت کے عمل سے 960 گُنا زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے۔محققین کے مطابق ان اخراج کے اثرات وسیع ہو سکتے ہیں۔ اے آئی سے متعلقہ اخراج ممکنہ طور پر اس انڈسٹری کو سالانہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔محققین نے حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ ان اخراج کے پیمائش کے پیمانوں کا تعین کیے جانے کے ساتھ ان کو حد میں رکھنے کیلئے نئے ضوابط یقینی بنائے جائیں۔نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے اس تحقیقی منصوبے کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر یوان یائوکر رہی تھیں، انہوں نے مصنوعی ذہانت کے ماحولیاتی نقصان اور فوائد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) بہت زیادہ توانائی سے چلتی ہے، اور اس توانائی کا بیشتر حصہ فوسل فیول کے جلانے سے حاصل ہوتا ہے، جو کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا سب سے بڑا سبب ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازے کے مطابق 2026 ء تک ڈیٹا سینٹرز، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کی وجہ سے بجلی کی کھپت سالانہ عالمی توانائی کے استعمال کا 4فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جو تقریباً جاپان جیسے پورے ملک کی استعمال شدہ بجلی کے برابر ہے۔ مصنوعی ذہانت کی توانائی کے استعمال کا ماحول پر کیا اثر پڑتا ہے؟کے سوال کے جواب میں یوان یائو جو ییل اسکول آف دی انوائرمنٹ میں صنعتی ماحولیات اور پائیدار نظام کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیںکا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کیلئے کمپیوٹنگ سسٹمز کو چلانے کیلئے توانائی( بجلی) کی ضرورت ہوتی ہے۔ بجلی کی پیداوار آلودگی پیدا کرتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بجلی کی پیداوار میں فوسل فیولز کا غلبہ ہے۔ توانائی کیلئے فوسل فیولز کوجلانے کے ماحول پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کا سبب بنتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ کرتے ہیں۔فوسل فیولز کے جلنے سے وہ آلودگی بھی پیدا ہوتی ہے جو ہوا اور پانی کو آلودہ کرتی ہے، سانس کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے، اور تیزابی بارش (ایسڈ رین) کا باعث بنتی ہے۔ مزید برآں، فوسل فیولز کو نکالنے اور توانائی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچتا ہے اور ماحولیاتی تنزلی کا سبب بنتا ہے۔ان منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے شمسی اور ہوا جیسی قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی اور توانائی کی مؤثر حکمت عملیوں کو اپنانا ضروری ہے۔مصنوعی ذہانت ماحول پر کن طریقوں سے اثر ڈالتی ہےتوانائی کے استعمال کے علاوہ مصنوعی ذہانت کو ہارڈویئر آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان ہارڈویئر ز، جیسے سرورز اور ڈیٹا سینٹرز، کی تیاری، نقل و حمل، دیکھ بھال اور تلفی کیلئے اضافی توانائی اور وسیع مواد اور قدرتی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے، مثلاً کوبالٹ، سلیکون، سونا، اور دیگر دھاتیں۔مصنوعی ذہانت کے ہارڈویئر میں استعمال ہونے والی دھاتوں کی کان کنی اور تیاری مٹی کے کٹاؤ اور آلودگی کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید برآں، بہت سی الیکٹرانک اشیاء کو مناسب طریقے سے ری سائیکل نہیں کیا جاتا، جس کے نتیجے میں الیکٹرانک فضلہ پیدا ہوتا ہے جو مزید آلودگی کا سبب بن سکتا ہے۔ ان آلات میں استعمال ہونے والے مواد اگر مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگائے جائیں تو یہ مٹی اور پانی کو آلودہ کر سکتے ہیں۔مصنوعی ذہانت کے ماحول کیلئے مثبت پہلو مصنوعی ذہانت کے اطلاق سے ماحول کیلئے فائدے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ چند سال ایک تحقیق شائع ہوئی تھی جس میں کیمیائی صنعت میں مصنوعی ذہانت کے فوائد کا جائزہ لیا گیا تھا۔ مصنوعی ذہانت توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے اور توانائی کے استعمال کو کم کر سکتی ہے، اور یہ ماحولیاتی نگرانی اور انتظام میں مدد فراہم کرتی ہے، جیسے گیسز کے اخراج کا سراغ لگانا۔مزید برآں، مصنوعی ذہانت ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے عمل اور سپلائی چین کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کو لائف سائیکل اسیسمنٹ (LCA) میں مدد کیلئے استعمال کیا، جو کسی مصنوعات کی پوری زندگی کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کا ایک معیاری طریقہ ہے۔ مصنوعی ذہانت ہمیں مختلف حیاتیاتی مواد سے بنی مصنوعات کے ماحولیاتی اثرات کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہے، جو روایتی طریقوں کے ذریعے بہت وقت طلب عمل ہوتا ہے۔پروگرام ''ایکسپیڈیشنز‘‘ (Expeditions) کیا ہے؟یہ امریکی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کا ایک پروگرام ہے ،جس کا مقصداگلی دہائی میں کمپیوٹنگ کے کاربن اثرات کو 45فیصد تک کم کرنے پر توجہ مرکوزکرنا ہے۔ اس کے تین اہم اہداف ہیں۔(1)کمپیوٹنگ آلات کی پوری زندگی کے دوران کاربن کے اخراج کی پیمائش اور رپورٹنگ کیلئے معیاری پروٹوکول تیار کرنا۔ (2)کمپیوٹنگ کے کاربن اثرات کو کم کرنے کے طریقے تیار کرنا۔(3)تیزی سے ترقی کرنے والی ایپلی کیشنز، جیسے مصنوعی ذہانت اور ورچوئل رئیلٹی سسٹمز، کے کاربن اخراج کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنا۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت کے ماحولیاتی اثرات کو کیسے حل کرے گا؟ اس کے جواب میں پروفیسر یوان یائو کہتی ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے ماحولیاتی اثرات کا اندازہ لگانے کیلئے شفاف اور مضبوط طریقوں کی ضرورت ہے۔ جب تک ان اثرات کی درست مقدار معلوم نہ ہو، ان چیلنجز کو مؤثر طریقے سے کم یا حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس مسئلے کو شفاف کاربن کاؤنٹنگ ٹولز تیار کرکے حل کیا جا سکتا ہے ۔  

آج کا دن

آج کا دن

لوزان معاہدے کا آغاز20 نومبر1922ء کو ترکی کی خود مختاری پر مبنی لوزان معاہدے کا آغاز سوئس شہر لوزان میں ہوا۔اس کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ عصمت ان اونو نے کی۔ جنگ عظیم اوّل کے اتحادیوں اور ترکی کے درمیان طے پایاجانے والا یہ معاہدہ 24 جولائی 1923ء سے نافذ العمل ہوا۔ معاہدے کے تحت یونان، بلغاریہ اور ترکی کی سرحدیں متعین کی گئیں اور قبرص، عراق اور شام پر ترکی کا دعویٰ ختم کرکے آخر الذکر دونوں ممالک کی سرحدوں کا تعین کیا گیا۔کونڈسرمحل میں آتشزدگی20 نومبر 1992ء کو ونڈسر محل میں آگ بھڑک اٹھی جو کہ دنیا کا سب سے بڑا آباد قلعہ اور برطانوی بادشاہ کی سرکاری رہائش گاہوں میں سے ایک ہے۔ آگ کی وجہ سے قلعہ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد اس کی مرمت میں کئی سال لگ گئے جس پر36.5ملین پاؤنڈلاگت آئی۔ ایک تخمینے کے مطابق اس آتشزدگی کی وجہ سے کل50ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔ونڈو1.0لانچ کی گئیمائیکروسافٹ کی جانب سے 20نومبر 1985ء کو ''ونڈوز1.0‘‘ کو لانچ کیا گیا۔ یہ مائیکروسافٹ کی جانب سے پرسنل کمپیوٹر کیلئے تیارکردہ پہلا گرافک آپریٹنگ سسٹم تھا۔ امریکہ میں اسے پہلی مرتبہ 1985ء میں مینوفیکچرنگ کیلئے پیش کیا گیا جبکہ یورپی ورژن مئی1986ء میں ریلیز کیا گیا۔ اس ونڈوز میں ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت موجود تھی جبکہ ماؤس کا استعمال بھی اسی ونڈوز کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔فارمنگٹن کان حادثہفارمنگٹن کان حادثہ 20نومبر1968ء کو پیش آیا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کا اثر تقریباً 19کلومیٹر دور فیئر مونٹ میں بھی محسوس کیا گیا۔ دھماکے کے وقت99کان کن اندر موجود تھے۔21کان کن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر78 افرادکو کان سے باہر نہیں نکالا جا سکا۔ اس دھماکے کی وجہ کا تعین بھی نہیںکیا جا سکا کہ آخر یہ دھماکہ کیوں ہوا تھا۔ایویو امپیکس فضائی حادثہایویو امپیکس فلائٹ110ایک طے شدہ بین الاقوامی مسافر پرواز تھی۔ یہ 20نومبر 1993ء کو جنیوا سے سکوپجے جاتے ہوئے تباہ ہو گئی۔طیارے میں تقریباً 116افراد سوار تھے۔ جہازاوہرڈ ائیر پورٹ کے قریب برفانی طوفان کی وجہ سے اپنے روٹ سے بھٹک گیا اور کیپٹن طیارے کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ تحقیقات میں پائلٹ کی لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا۔