آج کا دن:چاکلیٹ ڈے
ہر سال7 جولائی کو ''چاکلیٹ ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔یہ دن1550ء میں یورپ میں چاکلیٹ کی پہلی بار آمد کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسے منانے کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا۔یہ دن چاکلیٹ سے بنی ہر قسم کی اشیاکیلئے بھی مختص ہے جن میں چاکلیٹ مِلک، ہاٹ چاکلیٹ، چاکلیٹ کینڈی،چاکلیٹ کیک اور براؤنیز وغیرہ شامل ہیں۔
چاکلیٹ کی مشہور اقسام: چاکلیٹ کی کئی اقسام دنیا بھر میں مشہور ہیں جن میں خالص، غیر میٹھی چاکلیٹ(بیکنگ چاکلیٹ) اور آج کل استعمال ہونے والی زیادہ تر چاکلیٹ میٹھی چاکلیٹ کی شکل میں ہے ۔ چاکلیٹ کی دوسری قسمیں بیکنگ اور کنفیکشنری میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان میں بیکنگ چاکلیٹ ، کوورچر چاکلیٹ (کوٹنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے)، کمپاؤنڈ چاکلیٹ (ایک کم قیمت والا متبادل) اور ماڈلنگ چاکلیٹ شامل ہیں۔ ماڈلنگ چاکلیٹ ایک چاکلیٹ پیسٹ ہے جو چاکلیٹ کو پگھلا کر اسے مکئی اور گلوکوز یا گولڈن سیرپ کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔
چاکلیٹ کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟: چاکلیٹ اصل میں ایک پودے' کوکوا ‘کے بیجوں کو بھون اور پھر پیس کر حاصل کیا جاتا ہے۔ کوکو اکا ہر درخت تقریباً 2500پھلیاں پیدا کرتا ہے۔ ایک پونڈ(تقریباً 500 گرام) چاکلیٹ بنانے میں 400 کوکوا پھلیوں کا استعمال ہوتا ہے۔اس کا اصل وطن وسطی امریکہ ہے لیکن پیداوار کے لحاظ سے مغربی افریقہ اس کا اہم خطہ ہے۔
چاکلیٹ ڈے، کب کہاں؟: عالمی سطح پر7 جولائی کو چاکلیٹ ڈے منایاجاتا ہے مگر بعض ممالک اپنے طور پر اس کا انعقاد کرتے ہیںجیسے کہ ریاستہائے متحدہ میں 28 اکتوبر کو نیشنل چاکلیٹ ڈے منایا جاتا ہے۔ یو ایس نیشنل کنفیکشنرز ایسوسی ایشن نے13 ستمبر کو بین الاقوامی چاکلیٹ ڈے کے طور پر درج کیا ہے۔ گھانا، کوکوا کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے،جو14 فروری کو چاکلیٹ ڈے مناتا ہے۔ لٹویا میں چاکلیٹ کا عالمی دن11 جولائی کو منایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ نیشنل ملک چاکلیٹ ڈے، نیشنل وہائٹ چاکلیٹ ڈے اور نیشنل کوکوا ڈے کا بھی اہتمام مختلف تاریخوں میں کیا جاتا ہے۔
چاکلیٹ کھانے کے فوائد: امریکی طبی جریدے میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے چاکلیٹ کھانا دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔چاکلیٹ کھانے والوں کی یادداشت ان افراد سے بہتر ہوتی ہے جو چاکلیٹ نہیں کھاتے یا بہت کم کھاتے ہیں۔دراصل چاکلیٹ دماغ میں خون کی روانی بہتر کرتی ہے جس سے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ناشتے میں چاکلیٹ کھانے والے افراد دن بھر چاک و چوبند رہتے ہیں اور وہ اپنے کاموں میں زیادہ صلاحیت اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
براؤن چاکلیٹ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی کر کے مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔
یہی چاکلیٹ بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھنے میں بھی مددگار ہے۔
براؤن چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے۔ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں بھی 70 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔
یہ جسم میں موجود پولی فینول کو بھی بڑھاتی ہے جس سے خون میں ا?کسیجن کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
چاکلیٹ میں موجود فلیونولز دل کی شریانوں کو ا?رام پہنچا کر انہیں سوزش سے بچاتے ہیں اور دوران خون میں بہتری پیدا کرتے ہیں جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
یہ پٹھوں کے خلیات کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے اور وہ زیادہ ا?کسیجن کو خون میں پمپ کرتے ہیں۔
چاکلیٹ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
سیاہ چاکلیٹ کھانسی کے لیے نہایت مفید ہے اور یہ دائمی یا موسمی کھانسی کو ختم کرسکتی ہے۔