آج کا دن
افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کا آغاز
24 دسمبر 1979ء کو افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کا آغاز ہوا۔اس لڑائی میں ایک طرف تو افغان فوج کے نام پر روسی فوج لڑ رہی تھی تو دوسری طرف ساری دنیا کے مجاہدین روس کے خلاف بر سر پیکار تھے۔ پاکستان نے کھل کر مجاہدین کی تربیت اور ہر طرح سے معاونت کی۔ مجاہدین کی 10 سالہ مزاحمت کے نتیجے میں سوویت فوجی آخر کار 1989 میں افغانستان سے انخلاء پر مجبور ہو گئے۔
برطانیہ میں پہلی کار نمبر پلیٹ
1903ء کو برطانیہ میں ایک ایکٹ پاس کیا گیا جس میں موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن کو لازمی اور قانون کا حصہ قراردیا گیا۔یہ قانون یکم جنوری1904ء کو نافذ کیا گیا لیکن پہلی نمبر پلیٹ24دسمبر1903ء میں ارل رسل نامی شخص کو جاری کی گئی۔اس کو جاری کردہ نمبر پلیٹ پر صرف''A1‘‘لکھا ہواتھا۔یہ برطانیہ میں کسی بھی موٹر گاڑی کو جاری ہونے والی پہلی نمبر پلیٹ تھی۔ ارل رسل نے لنڈن کاؤنٹی کونسل کے باہر رات بھر انتظار کیا تاکہ صبح دفتر کھلتے ہیں وہ برطانیہ کی سب سے پہلی نمبر پلیٹ حاصل کر سکے۔
کرسمن قتل عام
یوگنڈا میں ''کرسمن قتل عام‘‘ کا آغاز24دسمبر 2008ء کو ہوا۔یوگنڈا کے ایک باغی گروپ ''لارڈز ریزسٹنس آرمی‘‘(LRA) نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے ضلع ہاٹ ایلی کے متعدد دیہاتوں پر ایک ساتھ حملہ کر دیا۔یہ قتل عام دنیا کی تاریخ میں دہشت گردی کی پانچویں مہلک ترین کارروائی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس قتل عام میں تقریباً150کو قتل جبکہ 30ہزار سے زائد افراد کو ان کے رہائشی علاقے چھوڑنے پر مجبور کر دیاگیا۔اس کارروائی کے دوران160بچوں اور20نوجوانوں کو اغوا بھی کیاگیا۔
''اپالو 8‘‘کی کامیاب پرواز
''اپالو 8‘‘ انسانوں کے ساتھ زمین کے نچلے مدار کو چھوڑنے والا پہلا خلائی جہاز تھا جو چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ 24دسمبر1968ء کوعملے نے بغیر لینڈنگ کے دس مرتبہ چاند کا چکر لگایا اور پھر بحفاظت واپس زمین پر لوٹ آیا۔اس جہاز میں تین خلاباز فرینک بورمین، جیمز لوول، اور ولیم اینڈرسن سوار تھے۔یہ پہلے انسان تھے جنہوں نے ذاتی طور پر چاند کا اور زمین کا خلا سے مشاہدہ اور تصویر کشی کی۔
گھینٹ معاہدہ
گھینٹ(Ghent) معاہدہ ایک امن معاہدہ تھاجس نے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان 1812ء کی جنگ کا خاتمہ کیا۔ اس معاہدے کا اطلاق فروری1815ء میں ہوا اور دونوں فریقین نے24دسمبر1814ء میں یونائیٹڈ یندر لینڈز (اب بیلجئیم)کے شہر گھینٹ میں اس پر دستخط کئے۔ اس معاہدے نے جون 1812ء کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں کی بحال کر کے دونوں فریقین کے درمیان تعلقات کے پہلے کی حالت میں بحال کر دیا۔اس معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ نے منظور کیا اور 30دسمبر1814ء کو پرنس ریجمنٹ نے اس پر دستخط کئے۔