آج کا دن

اسپیشل فیچر
فیس بک کا قیام
فیس بک کو مارک زکربرگ نے 4جنوری 2004ء میں ہارورڈ کالج کے ساتھی طلباء اور روم میٹ ایڈورڈو سیورین، اینڈریو میک کولم، ڈسٹن ماسکووٹز، اور کرس ہیوز کے ساتھ قائم کیا۔ اس کا نام فیس بک ڈائریکٹریز سے آتا ہے جو اکثر امریکی یونیورسٹی کے طلباء کو دی جاتی ہیں۔ رکنیت ابتدائی طور پر ہارورڈ کے طلباء تک محدود تھی، آہستہ آہستہ شمالی امریکہ کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیلتی گئی۔ فیس بک دنیا کی سب سے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن چکی ہے جس کے صارفین کی تعداد 3ارب سے زائد ہے۔
افغان زلزلہ
4فروری 1998ء کو افغان، تاجکستان سرحد کے قریب زلزلہ آیا۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔ان زلزلوں کے جھٹکوں کو تاشقند اور دوشنبہ میں محسوس کیا گیا اور اگلے سات دن تک اس کے آفٹر شاکس جاری رہے۔ریاستہائے متحدہ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کی جانب سے اس زلزلے کے نتیجے میں2ہزار323افراد کی موت کی اطلاع دی گئی جبکہ یونائیٹڈ اسلامک فرنٹ فار سالویشن آف افغانستان کے ترجمان نے اس وقت پریس کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً3ہزار500لاشیں اکٹھی کی ہیں۔ کچھ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 4ہزار کے قریب تھی۔
منیلا کی جنگ
منیلا کی جنگ فلپائن اور امریکہ کے درمیان ہونے والی پہلی اور سب سے بڑی جنگ تھی۔ اس لڑائی کا آغاز 4 جنوری 1899ء کو ہوا۔اس جنگ میں 19 ہزار امریکی افواج نے جبکہ15ہزار فلپائنی مسلح ملیشیاؤں نے حصہ لیا۔مسلح تصادم اس وقت شروع ہوا جب امریکی فوجیوں نے باغیوں کو اپنے کیمپ سے ہٹانے کے حکم کے تحت فلپائنیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی۔ فلپائن کے صدر ایمیلیو اگینالڈو نے جنگ بندی کی کوشش کی لیکن امریکی جنرل ایلویل اسٹیفن اوٹس نے اسے مسترد کر دیا اور اگلے دن لڑائی بڑھ گئی۔ یہ جنگ امریکی فتح پر ختم ہوئی۔
والڈیویا پر قبضہ
والڈیویا پر قبضہ چلی کی جنگ آزادی کے دوران 4فروری1820ء کو ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں ہوا۔ یہ لڑائی والڈیویا شہر اور اس کے اسٹریٹجک اور بھاری قلعہ بند بندرگاہ کے کنٹرول پر لڑی گئی۔ جنگ میں رات کی تاریکی میں حملہ کر کے والڈیوین فورٹ سسٹم کے جنوب مغربی حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ اگلے دن مایوس ہسپانیوں نے باقی ماندہ قلعوں کو خالی کر دیا، والڈیویا میں مقامی پیٹریاٹ املاک کو لوٹ لیا گیا ۔ والڈیویا پر قبضہ پیٹریاٹس کیلئے ایک بڑی فتح تھی کیونکہ اس نے ہسپانوی سلطنت کو ایک اہم بحری اڈے سے محروم کر دیا تھا جہاں سے جمہوریہ چلی کو ہراساں کرنا یا اسے دبانا بہت آسان کام تھا۔