خطرناک گزرگاہیں

اسپیشل فیچر
دنیا بھر کی خطرناک ترین گزرگاہیں اپنی تعمیر، محل وقوع، اونچائی، طوالت اور موسم کی وجہ سے عام سڑکوں کی نسبت مختلف ہیں۔ ان کا مختصر جائزہ لیتے ہیں۔
گاؤلنگ ٹنل روڈ
یہ سرنگ محض 16 فٹ لمبی اور 13 فٹ چوڑی ہے جب کہ اِس میں کھلنے والی 30 کھڑکیاں سفر کرنے والے کی توجہ کھینچ لیتی ہیں۔اسے 13 دیہاتیوں نے مل کر 5 برس میں ہتھوڑیوں اور چھینیوں کی مدد سے تعمیر کیا تھا۔ طویل راہداریوں اور پہاڑوں والی اِس سرنگ کا شمار دنیا کے خطرناک راستوں میں ہوتا ہے۔
لاس چاکا کولاس
یہ ارجنٹینا اور چلی کے مشترکہ بارڈر پر تعمیر شدہ 5 ہزار میل طویل خطرناک موڑ والی سڑک ہے جسے مقامی افراد '' گھونگے کا خول‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ انڈس ارجنٹینا سے شروع ہو کر چلی تک جانے پر یہ سڑک تقریباً سال بھر برف سے ڈھکی رہتی ہے۔ یہ سڑک 20 مقامات پر ہئیر پن کی مانند بل کھاتی ہے۔
سیاچن تبت ہائی وے
13 سو میل طویل سیاچن بائی پاس آپ کو چین کے صوبے سیاچن سے تبت پہنچا دے گا۔ دنیا کا اونچا ترین اور خطرناک ہائی وے ہے، اونچائی کی وجہ سے آکسیجن کی کمی اسے جان لیوا بناسکتی ہے۔ اطراف میں برفیلے اور پتھریلے پہاڑ ہیں، برفانی طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے۔ یہاں سال میں 10 مہینے تک بارش اور برفباری ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ آپ یہاں پھنس بھی سکتے ہیں، بعض اوقات سیاچن ہائی وے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کئی ہفتوں تک پھنسے رہتے ہیں۔
اسکیپرز کینئیون روڈ
اب دنیا کے جس خطرناک راستے کے بارے میں ہم آپ کو اب بتا رہے ہیں وہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرہ پر واقع ہے جسے اسکیپرز کینئیون روڈ کہا جاتا ہے۔ اِس سڑک کی تعمیر 140 برس قبل بجری کی گئی، یہ 16 میل طویل انتہائی تنگ سڑک ہے، ایک وقت میں ایک گاڑی ہی گزر سکتی ہے۔
شمالی ینگاس روڈ
12 فٹ چوڑی شمالی ینگاس روڈ کے ایک جانب پہاڑی کارڈیلرا نامی پہاڑ ی سلسلہ ہے جو سالانہ 300 حادثات کا سبب بنتا ہے۔ بولیویا میں واقع اس سڑک کی خاص بات ڈرائیور کا بائیں طرف ہونا ہے، جس کی وجہ سے آپ اونچائی سے نیچے کی جانب آتے ہوئے ارد گرد کے دلکش نظاروں سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔
جیمز ڈیلٹن ہائی وے
یہ ہائی وے 414میل لمبی ہے ۔ 1974ء میں الاسکا پائپ لائن نظام کیلئے اسے سپلائی روٹ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس طویل ترین سڑک کی سب سے خطرناک بات الاسکا کے جنگلات کی وجہ سے سفری سہولت کا فقدان ہے۔ یہاں کسی قسم کا کوئی بھی ایندھن ، ریستوران یا ہوٹل میسر نہیں۔ یہاں درجہ حرارت بھی عموماً صفر رہتا ہے۔
قراقرم ہائی وے
قراقرم ہائی وے کو دنیا میں سب سے اونچائی پر تعمیر شدہ پختہ سڑک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ چین اور پاکستان کو خنجراب بائی پاس کے ذریعے دنیا سے جوڑتا ہے۔ قراقرم روڈ 8 سو کلومیٹر طویل ہے۔ اس وے پر سفر کرتے وقت اونچائی اور سرد موسم کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ ہائی وے کے ایک جانب دیوار ہے جب کہ دوسری جانب کسی قسم کا کوئی حفاظتی بیرئیر نہیں اور ہزاروں فٹ گہری کھائیاں ہیں۔
اٹلانٹک روڈ
یہ سڑک 5 میل طویل ہے، یہ ایک ایسی راہ گزر ہے جہاں لگتا ہے کہ زمین، سمندر سے ملتی ہے۔ یہاں سے متاثر کن مگر خوفناک منظر دکھائی دیتا ہے۔ یہ سڑک ایک رولر کوسٹر کی مانند نظر آتی ہے جس سے 8 مختلف پل نکلتے ہیں جو نارویجن جزیروں کو جوڑتے ہیں۔ سمندر کی لہریں مسلسل پل سے سے ٹکراتی ہوئی دوسری جانب نکل جاتی ہیںیہ منظر بہت خوشگوار ہوتا ہے۔