آج تم یاد بے حساب آئے!ساقی: ہر فن مولااداکار (1986-1925ء)
اسپیشل فیچر
٭...ساقی 2 اپریل 1925ء کو عراق کے شہر بغداد میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام عبدالطیف بلوچ تھا۔
٭... وہ پاکستان کے واحد اداکار تھے جنہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ہالی وڈ کی فلم ''بھوانی جنکشن‘‘ سے کیا۔
٭... 1955ء میں وہ لاہور میں ایک فلمی پروڈکشن یونٹ کے ساتھ بطور اسسٹنٹ وابستہ ہوئے۔
٭...پاکستان میں ان کی پہلی فلم ''التجا‘‘ تھی جو 1955ء میں ریلیز ہوئی۔
٭... 1958ء میں ''لکھ پتی‘‘ میں نگہت سلطانہ کے ساتھ ہیرو آئے۔ پھر اس کے بعد ''سسی پنوں‘‘ اور ''بمبئے والا‘‘ میں کام کیا۔
٭... 1959ء میں ان کی فلم ''ناگن‘‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے سپیرے کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی اور ساقی کی اداکاری کوبے حد سراہا گیا۔
٭... 1960ء میں ''رات کے راہی‘‘ اور پھر 1965ء میں ''ہزار داستان‘‘ میں بھی انہوں نے چونکا دینے والی اداکاری کی۔
٭... ان کی یادگار فلم ''لاکھوں میں ایک‘‘ 1967ء میں ریلیز ہوئی۔ ہدایتکار رضامیر کی اس فلم کو پاکستان کی عظیم ترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
٭...ساقی نے500 سے زیادہ اردو، پنجابی، سندھی اور پشتو زبان کی فلموں میں کام کیا۔
٭... ساقی گیارہ زبانیں جانتے تھے اور ان جیسی صلاحیتوں کا حامل کوئی اور دوسرا اداکار پاکستانی فلمی صنعت کو نہیں ملا۔
٭...ساقی نے کریکٹر ایکٹر اور ولن کے کرداروں میں بھی پذیرائی حاصل کی۔
٭... انہوں نے ''پاپی‘‘ اور'' ہم لوگ‘‘ کے نام سے ذاتی فلمیں بھی بنائیں لیکن یہ باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں۔
٭...ان کی مشہور فلموں میں ''الہ دین کا بیٹا، تاج اور تلوار، بارہ بجے ، میں نے کیا جرم کیا، عورت ایک کہانی، شہید، موسیقار، زرقا، ایک منزل دو راہیں، بیٹی، شطرنج، نہلے پہ دہلا، ایک دل دو دیوانے، وہ کون تھی، نغمہ صحرا، نصیب اپنا اپنا، یوسف خان شیربانو اور میرا گھر میری جنت‘‘ شامل ہیں۔
٭...پشتو فلموں کی ناموراداکارہ یاسمین خان سے انہوں نے شادی کی ۔
٭...22 دسمبر 1986ء کو یہ شاندار اداکار اس دارفانی سے کوچ کرگیا۔ وہ پاکستانی فلمی صنعت کا بیش قیمت اثاثہ تھے۔ بطور اداکار اور بطور انسان وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
ساقی کی اہم فلمیں و کردار
شہید1962ء:گونگے کا کردار
لاکھوں میں ایک1967ء:پٹھان ٹرک ڈرائیور
زرقا1969ء:عرب بدو کا کردار
گھرانہ1973ء:وفادار گھریلو ملازم
ناگن1959ء:سپیرے کا کردار