آج کا دن
اسپیشل فیچر
یوم ِ الحاق پاکستان
19جولائی کو دنیا بھر میں موجود کشمیری ''یوم الحاق پاکستان‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ 1947ء میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں '' الحاق پاکستان‘‘ کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔پاکستان سے محبت کے جرم میں کشمیریوں کو نا صرف غلامی کی زنجیروں میں قید کیا گیا بلکہ قابض فوج نے ان پر مظالم کا کبھی نہ تھمنے والے دور کا آغاز کیا۔ آج کشمیریوں کی تیسری نسل اپنے حق خوداردیت کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔
فرانکو پروشین جنگ
19 جولائی 1870ء کو فرانس نے پروشیا کے خلاف باضابطہ طور پر اعلانِ جنگ کیا۔ اس جنگ کو ''فرانکوپروشین جنگ‘‘ (Franco Prussian War) کہا جاتا ہے۔یہ جنگ یورپ میں طاقت کے توازن کو بدلنے کا سبب بنی۔جرمنی ایک مضبوط اور متحد ریاست بن کر ابھرا جبکہ فرانس کو سیاسی و فوجی لحاظ سے زوال کا سامنا کرنا پڑا۔
اٹلی ڈیم حادثہ
سٹوا ڈیم (Stava Dam)کا انہدام 19 جولائی 1985ء کو ہوا۔ اس بدترین حادثے میں268 افراد ہلاک، 63 عمارتیں تباہ اور آٹھ پل منہدم ہوئے۔ ڈیم ٹوٹنے سے تقریباً ایک لاکھ80ہزار کیوسک میٹر پانی 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاؤں میں داخل ہوا۔سیلابی ریلا راستے میں موجود ہر چیز کو تباہ کرتا گیا۔
ماسکو اولمپکس کا بائیکاٹ
1980ء میں 19 جولائی کو ماسکو اولمپکس کا آغاز ہوا۔ افغانستان پر سوویت حملے کے باعث امریکہ سمیت تقریباً 66 ممالک نے اس کا مکمل یا جزوی بائیکاٹ کیا۔ان اولمپکس کو سب سے زیادہ سیاسی رنگ دیا گیا اولمپک مقابلہ بھی کہا جاتا ہے۔
فضائی حادثہ
19جولائی1967ء کو ایوی ایشن کی تاریخ میں ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس نے سیکڑوں افراد کی جان لے لی۔19جولائی کو دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میںموجود مسافر اور عملہ ہلاک ہو گیا۔ ایک جہاز پائڈمونٹ اور دوسرا سیسنا ائیر لائنز کی جانب سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔دونوں جہازوں کے آلات ٹھیک کام کر رہے تھے اور دونوں کنٹرول ٹاور سے ریڈیو کے ذریعے رابطے میں تھے۔ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ مختلف فریکیوسنیز بتائی گئیں لیکن تفصیلی تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ حادثے کا ذمہ دار سیسنا پائلٹ ہے۔حادثے کی مزید تحقیقات کے لئے ایک نیا بورڈ بھی تشکیل دیا گیا جس نے کئی سال کی تحقیقات کیں اور اس نے بھی حادثے کا ذمہ دار سیسنا پائلٹ کو قرار دیا۔
فارمیلس کی جنگ
پہلی عالمی جنگ کے دوران 19جولائی1916ء کو فارمیلس پر لڑائی کا آغاز ہوا۔ یہ مغربی محاذ پر ایک فوجی آپریشن تھا، حملہ برطانوی اور آسٹریلوی فوجیوں نے کیا۔ یہ حملہ سومے کی لڑائی کا ہی سلسلہ تھا۔ جنوب میں موجود سومے میں فوجی مدد کے لئے یہ حملہ کیا گیا تاکہ مخالف جرمن فوج کے کمزور دفاعی نظام کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔حملہ فوکیسارٹ ،ٹریولٹ روڈ اور کورڈونری فارم کے درمیان ہوا۔ جہاں یہ لڑائی ہوئی وہاں زمین نیچی تھی اور حملہ کرنا قدر آسان تھا۔ اس لڑائی نے جلد ہی ایک جنگ کی صورتحال اختیار کر لی ۔اس لڑائی کو پہلی عالمی جنگ کی اہم ترین لڑائیوں میں شمار کیا جاتا ہے جس میں برطانیہ کی محالف فوج کو بھاری نقصان ہوا۔