2025ء میں انسانی دلچسپی، حیرت اور تفریح سے بھرپور ایسے منفرد لمحات سامنے آئے جنہوں نے دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ کہیں طاقت کے ناقابلِ یقین مظاہرے دیکھنے کو ملے تو کہیں دیوقامت کھانوں نے ریکارڈز کی فہرست میں جگہ بنائی۔ 2025ء کے یہ منفرد ریکارڈز اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا میں حیران کرنے والی کہانیاں آج بھی جنم لے رہی ہیں۔چار ٹانگوں والے لیجنڈزاپریل میں دنیا کے سب سے لمبے کتے ''ریجی‘‘ اور سب سے چھوٹے کتے ''چیہوا ہوا پرل‘‘ کی پہلی ملاقات ہوئی۔ اگرچہ ریجی کی اونچائی کندھوں تک 3 فٹ 3 انچ ہے اور پرل کی اونچائی محض 3.59 انچ (9.14 سینٹی میٹر) ہے، مگر اپنی ملاقات کے دوران یہ دونوں جلد ہی گہرے دوست بن گئے۔اکتوبر میں ہماری ملاقات دو ریکارڈ ساز گدھوں سے ہوئی۔ ڈائنامک ڈیرک دنیا کا سب سے لمبا زندہ گدھا ہے، جس کی اونچائی 5 فٹ 5 انچ ہے، جبکہ بامبو کے پاس دنیا کے سب سے لمبے کانوں کا ریکارڈ ہے، جن کی لمبائی 1 فٹ 1 انچ (35 سینٹی میٹر) ہے۔فروری میں دنیا کا سب سے لمبابھینسا منظر عام پر آیا۔اس کی اونچائی 6 فٹ 0.8 انچ (185 سینٹی میٹر) ہے۔مشہور شخصیاتاگست میں کنٹری میوزک کی لیجنڈ ڈولی پارٹن کو گنیز ورلڈ ریکارڈز آئیکون قرار دیا گیا۔ انہوں نے موسیقی کی تاریخ کے چند سب سے یادگار گیت تخلیق کیے ہیں۔جون میں کھیلوں کے سپرسٹار اوسین بولٹ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز آئیکون کا اعزاز دیا گیا۔ اسپرنٹر نے اپنی 100 میٹر ریکارڈز کی معلومات کا امتحان دیا، جو کتاب کے ایڈیٹر ان چیف کریگ گلینڈے کی طرف سے تیار کیے گئے ایک کوئز میں لیا گیا۔کول کڈزمئی میں چار بہت ہی خاص بچوں نے اپنی پہلی سالگرہ منائی۔لینی، کالی، لینن اور کوئن برائنٹ دنیا کے قبل از وقت پیدا ہونے والے چار جڑواں بچے ہیں جو 23 ہفتے اور 4 دن کی حمل کی مدت میں پیدا ہوئے اور ان کا وزن 577 گرام (1 پاؤنڈ 4.4 اونس) سے 647 گرام (1 پاؤنڈ 6.8 اونس) کے درمیان تھا۔فروری میں، آٹھ سالہ جمناسٹ کِنلی ہیمن، جنہیں ''Kynlee the Great‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے گنیز بک میں جگہ بنائی۔ انہوں نے 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ جمناسٹک بار ٹوٹوہینڈ موومنٹس (18) انجام دیے۔لیگو بلاکس پر دوڑنے کا مظاہرہستمبر میںنیوزی لینڈکی گیبریل وال نے لیگو بلاکس پر ننگے پاؤں 100 میٹر کی سب سے تیز دوڑ لگائی۔انہوں نے یہ کارنامہ محض 24.76 سیکنڈز میں مکمل کیا۔مئی میں چار ٹانگوں والے روبوٹ ڈاگ ''Whiterhino‘‘ نے 100 میٹر کی سب سے تیز دوڑ محض 16.33 سیکنڈز میں مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ایک دھماکہ خیز لمحہبرطانیہ میں اگست میں ایک انتہائی متاثر کن ریکارڈ توڑنے والی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں آٹھ کولنگ ٹاورز کو ایک ساتھ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے منہدم کیاگیا۔اس کارروائی نے سب سے زیادہ کولنگ ٹاورز کو کنٹرول شدہ دھماکوں سے بیک وقت منہدم کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔طاقت کا مظاہرہوسپی جمی خراڈی(Vispy Jimmy Kharadi) نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیویسٹ ویٹ ہولڈنگ ہرکولیس پلرز کا ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے اگست میں اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے 261 کلوگرام وزن اٹھایا۔مارچ میں، اولیویا ونسن (آسٹریلیا) نے فٹنس کی دنیا کو حیران کر دیا جب انہوں نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ پل اپس (خواتین) لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ان کی کل تعداد 7,079 تھی، جو پچھلے ریکارڈ کے تقریباً دوگنا تھی۔جنوری میں، سارہ بلیک مین (امریکہ) نے ابڈومینل پلینک (خواتین) کرنے کی سب سے بڑی عمر کی خاتون بن کر تاریخ رقم کی، جب ان کی عمر 82 سال اور 229 دن تھی۔اسی طرح، مردوں کا ریکارڈ بھی دو بار ٹوٹا، مائنارڈ ولیمز (نیوزی لینڈ) نے 78 سال 135 دن کی عمر میںاور رابرٹ شوارٹز (امریکہ) نے 81 سال 16 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ قائم کیا۔ ستمبر میں بھارت میں ایک گروپ نے تاریخ کی سب سے لمبی انسانی ہرم قائم کی، جسے پہلی بار 10ویں منزل تک پہنچایا گیا۔دلچسپ مجموعےفروری میں، یوٹیوبر کرچی (امریکہ) نے ہمیں اپنے سب سے بڑے ''Polly Pocket ‘‘ کے مجموعے کے بارے میں بتایا۔ ان کے پاس اپنے بچپن کے محبوب کھلونے کی 534 منفرد اقسام موجود ہیں۔جولائی میں ''The Legend of Zelda ‘‘ کے سپر فین کونستانٹائن ایڈمز (امریکہ) نے ہمیں اپنا ریکارڈ توڑنے والا یادگار مجموعہ دکھایا۔ان کے پاس 3,918 اشیاء موجود ہیں۔شاندار کھانے جون میں فینکس راس اور اولی پیٹر سن (برطانیہ) نے مل کر سب سے بڑا اسکاچ انڈہ بنایا۔ یہ دیوقامت ناشتہ 7.81 کلوگرام (17 پاؤنڈ 3.48 آونس) وزنی تھا اور بنیادی طور پر یہ دونوں دوست کئی ہفتوں تک کھاتے رہے۔ستمبر میں، نائجیریا کی ہلڈا باچی جو اپنی ککنگ میراتھن کی شہرت رکھتی ہیں، نے جینو کے ساتھ مل کر سب سے بڑی نائجیریائی طرز کی جولوف رائس ڈش تیار کی۔ یہ دیوقامت ڈش 8,780 کلوگرام وزنی تھی ۔حیرت انگیز انسانمارچ میں ''St David's Day 2025‘‘ کی تقریبات کے دوران برطانوی سپر ماڈل مارملیڈنے لباس پر سب سے زیادہ پھول لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 1,862 پھول اپنے گاؤن پر چسپاں کیے۔جون میں، ویٹومیر ماریچک (کروشیا) نے ایک ایسا ریکارڈ توڑا جسے بہت سے لوگ ناقابلِ شکست سمجھتے تھے۔انہوں نے 29 منٹ 3 سیکنڈ تک سانس روک کر سب سے طویل وقت تک زیر آب سانس روکنے (مرد) کا اعزاز حاصل کیا۔ستمبر میں جان فرگوسن (کینیڈا) نے آسمان کی بلندیوں میں جا کر سب سے چھوٹے قد والے شخص کے طور پر ونگ واک کرنے (مرد) کا ریکارڈ قائم کیا، جس کا قد 4 فٹ 1.12 انچ (1.24 میٹر) تھا۔یہ سب محض ایک چھوٹی سی جھلک ہے اُن بے شمار حیرت انگیز ریکارڈز کی جو اس سال ٹوٹے۔