احسان اللہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلناچاہتے ہیں :علی ترین

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے مستقبل پر لب کشائی کرتے ہوئے کہاہے کہ احسان اللہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر واپسی کرنا چاہتے ہیں۔
احسان اللہ کا پلان ہے کہ وہ پورا ڈومیسٹک سیزن کھیلے اور اگلے سال پی ایس ایل میں واپسی کرے ۔ نیٹ سیشن کے دوران وہ اچھی بولنگ کررہے ہیں اور مکمل فٹنس پر واپس جائیں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن کھیلیں گے ۔