تین ملکی انڈر 19سیریز،پاک زمبابوے کا آج فائنل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین چیمپئن قومی انڈر 19 ٹیم ایک اور ٹائٹل کیلئے پرعزم، پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان تین ملکی سیریز کا فائنل آج اولڈ ہرارینز، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے حال ہی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کیا۔ سمیر منہاس تین ملکی سیریز میں پاکستان کے نمایاں بلے باز، چار میچز میں 246 رنز سکور کیے ۔ عثمان خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 225 رنز بنائے ۔ فاسٹ بولر عمر زیب نے تین میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ سیریز نے ہمیں انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے بہترین تیاری کا موقع دیا، فائنل میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوگا، ہم مثبت انداز میں ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا چاہیں گے ۔