پاکستان ٹینس تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن :اعصام الحق

پاکستان ٹینس تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن :اعصام الحق

پاکستان ٹینس تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن :اعصام الحق دنیا میں ٹینس سے پاکستان کی سافٹ امیج بلڈنگ کررہے ہیں، صدر فیڈریشن

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ دنیا میں ٹینس سے پاکستان کی سافٹ امیج بلڈنگ کررہے ہیں، پاکستان پہلی بار وویمنز ٹیم ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ایک امن اور دوستی کا پیغام دینے والا ملک ہے ، آئی ٹی ایف فیوچرز کے سنگلز اور ڈبلز کا ٹا ئٹل جیت کر کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوے اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹینس تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور قومی کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔اعصام الحق نے کہا کہ قومی ٹینس اسٹار محمد شعیب نے آئی ٹی ایف فیوچرز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کی، جو پاکستان ٹینس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ ٹینس کے ذریعے پاکستان کا مثبت اور سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو رہا ہے ، جبکہ غیر ملکی کھلاڑی خوشگوار یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں