امریکی ارب پتی کا بیٹے کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینے سے انکار

امریکی ارب پتی کا بیٹے کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینے سے انکار

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ارب پتی جارج پیریز نے اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی میں بیٹے جون پال کو ملازمت دینے سے انکار کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج پیریز نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی کمپنی میں اپنے بیٹے کو ملازمت دینے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ میں بیٹے کو اپنے 60 بلین ڈالرز کے اثاثے سنبھالنے کے لیے دے کر اپنی ساکھ کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  میں نے اپنے تمام بچوں سے یہ کہہ دیا ہے کہ جس نے بھی میرے ساتھ کام کرنا ہے اسے پہلے نیویارک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کم از کم 5 سال کام کرنا پڑے گا اور اچھی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنی ہوگی اور اگر آپ میں سے کسی کو رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں دلچسپی نہیں ہے تو اسے اس شعبے کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں