جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ،فائرنگ،5 افراد جاں بحق،23 زخمی

کوئٹہ (دنیا نیوز)کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ،23 زخمی ہو گئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کے علاقے کالپور میں نامعلوم سمیت سے جعفر ایکسپریس پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا اور ٹرین رک گئی۔ واقع کے فوری بعد مسلح افراد اور سیکورٹی فوزسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور23 مسافر زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا تبادلہ ڈیڈھ گھنٹے سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے۔واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مسافر ٹرین کے ڈبو میں محصور ہو کر رہے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں