
میر علی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسر پیکار مسلح افواج انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ میران شاہ کو مکمل کلیئر کرانے کے بعد میر علی میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میر علی میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ جھڑیوں کے دوران کیپٹن آکاش اور چار جوان بھی وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔ دو جوان زخمی ہو ئے جنھیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے