محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے محسن رضائی اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ملاقات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ملاقات سے متعلق میڈیا رپورٹس اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف جنگ میں اپنے تمام مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...