شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، 11افراد ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گھر پرامریکا نے ڈرون حملہ کیا ہے ، جس میں دو اہم کمانڈروں سمیت 11 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دتہ خیل (دنیا نیوز+ اے ایف پی) یہ تازہ ترین ڈرون حملہ سحری کے دوران کیا گیا ، جس میں کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈروں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان بھی ہے۔ دتہ خیل کا علاقہ شمالی وزیرستان کے دارالحکومت میران شاہ سے 36کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں شدت پسندوں کے ٹھکانے ہیں۔ پچھلے ماہ بارہ جون سے اب تک کم از کم چار ڈرون حملے کئے جا چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں