پاکستان عوامی تحریک کا کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا

گلفام محمود کو دھرنے کے دوران پیٹ میں ربڑ کی گولی لگی تھی ،ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا

اسلام آباد (دنیا نیوز ) اسلام آباد میں عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران زخمی ہونے والا ایک کارکن گلفام محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،گلفام محمود کو گزشتہ روز دھرنے کے دوران احتجاج کرتے ہوئے پیٹ میں ربڑ کی گولی لگی تھی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا ،ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں