
بیجنگ (دنیا نیوز) دارالحکومت بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چُن ینگ کا کہنا تھا چینی صدر کے دورہ پاکستان کا با ظابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ صدر کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں اور پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا پاکستان کی موجودہ داخلی سیکورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہہ سکتے ہیں کہ متعلقہ پارٹیاں عوام اور ملک کے مفادات کو مقدم جانتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ چین کے صدر نے ستمبر کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے ، لیکن اس کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے